صحيح ابن خزيمه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
446. (213) باب سنة الجلوس فى التشهد الأول
پہلے تشہد میں بیٹھنے کا مسنون طریقہ
حدیث نمبر: 691
نَاهُ الْمَخْزُومِيُّ ، حَدَّثَنَا سُفْيَانُ ، عَنْ عَاصِمٍ بنِ كُلَيْبٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ وَائِلِ بْنِ حُجْرٍ ، قَالَ: رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ" حِينَ جَلَسَ فِي الصَّلاةِ افْتَرَشَ رِجْلَهُ الْيُسْرَى، وَنَصَبَ رِجْلَهُ الْيُمْنَى"
سیدنا وائل بن حجر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھا، جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم نماز میں بیٹھے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنا بایاں پاؤں بچھایا اور اپنے دائیں پاؤں کو کھڑا کیا۔ [صحيح ابن خزيمه/جماع أبواب الأذان والإقامة/حدیث: 691]
تخریج الحدیث: «اسناده صحيح، أخرجه مسلم فى (صحيحه) برقم: 401، وابن الجارود فى "المنتقى"، 225، 231، وابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 457، 477، 478، 479، 480، 594، 641، 642، 690، 691، 697، 698، 713، 714، 905، 906، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 1805، والحاكم فى (مستدركه) برقم: 819، والنسائي فى (المجتبیٰ) برقم: 878، وأبو داود فى (سننه) برقم: 723، 725، 724، والترمذي فى (جامعه) برقم: 248، 249، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 810، 854، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 2342، والدارقطني فى (سننه) برقم: 1101، وأحمد فى (مسنده) برقم: 19143»
الرواة الحديث:
صحیح ابن خزیمہ کی حدیث نمبر 691 کے فوائد و مسائل
الشيخ محمد فاروق رفیع حفظہ اللہ، فوائد و مسائل، صحیح ابن خزیمہ ح : 691
فوائد:
➊ احادیث میں جمہور علماء کے موقف کی دلیل ہے کہ درمیانی تشہد میں افتراش (یعنی بائیں پاؤں کو بچھا کر بیٹھنا اور دائیں پاؤں کو کھڑا رکھنا) سنت ہے۔
◈ ابن قیم کہتے ہیں:
”درمیانی تشہد میں نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے اس کے علاوہ کوئی دوسرا طریقہ مروی نہیں۔“ [نیل الاوطار: 283/2]
➋ پہلے تشہد میں افتراش اور آخری تشہد میں تورک (سرین پر بیٹھنا) مشروع ہے۔ [فقه السنه: 161/1]

[صحیح ابن خزیمہ شرح از محمد فاروق رفیع، حدیث/صفحہ نمبر: 691]
Sahih Ibn Khuzaymah Hadith 691 in Urdu
كليب بن شهاب الجرمي ← وائل بن حجر الحضرمي