صحيح ابن خزيمه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
459. (226) باب صفة وضع اليدين على الركبتين فى التشهد وتحريك السبابة عند الإشارة بها.
تشہد میں دونوں ہاتھ دونوں گھٹنوں پر رکھنے اور سبانہ انگلی کو اشارہ کے وقت حرکت دینے کی کیفیت کا بیان
حدیث نمبر: 714
نا مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى ، نا مُعَاوِيَةُ بْنُ عَمْرٍو ، حَدَّثَنَا زَائِدَةُ ، نا عَاصِمُ بْنُ كُلَيْبٍ الْجَرْمِيُّ ، أَخْبَرَنِي أَبِي ، أَنَّ وَائِلَ بْنَ حُجْرٍ ، أَخْبَرَهُ، قَالَ: قُلْتُ: لأَنْظُرَنَّ إِلَى صَلاةِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَيْفَ يُصَلِّي؟ قَالَ: فَنَظَرْتُ إِلَيْهِ يُصَلِّي، فَكَبَّرَ، فَذَكَرَ بَعْضَ الْحَدِيثِ، وَقَالَ:" ثُمَّ قَعَدَ، فَافْتَرَشَ رِجْلَهُ الْيُسْرَى، وَوَضَعَ كَفَّهُ الْيُسْرَى، عَلَى فَخِذِهِ وَرُكْبَتِهِ الْيُسْرَى، وَجَعَلَ حَدَّ مِرْفَقِهِ الأَيْمَنِ عَلَى فَخِذِهِ الْيُمْنَى، ثُمَّ قَبَضَ ثِنْتَيْنِ مِنْ أَصَابِعِهِ وَحَلَّقَ حَلْقَةً، ثُمَّ رَفَعَ إِصْبَعَهُ، فَرَأَيْتُهُ يُحَرِّكُهَا يَدْعُو بِهَا" . قَالَ أَبُو بَكْرٍ: لَيْسَ فِي شَيْءٍ مِنَ الأَخْبَارِ" يُحَرِّكُهَا" إِلا فِي هَذَا الْخَبَرِ زَائِدٌ ذِكْرُهُ
سیدنا وائل بن حجر رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ میں نے (اپنے دل میں) کہا کہ میں ضرور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی نماز کو بغور دیکھوں گا کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کیسے نماز پڑھتے ہیں؟ تو میں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو نماز پڑھتے ہوئے دیکھا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے (نماز شروع کرتے وقت) «اللهُ أَكْبَرُ» کہا پھر حدیث کا کچھ حصّہ بیان کیا۔ اور فرمایا کہ پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم بیٹھے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنا بایاں پاؤں بچھا لیا، اور اپنا بایاں ہاتھ اپنی بائیں ران اور بائیں گھٹنے پر رکھا، اور اپنی دائیں کہنی کے کنارے کو اپنی دائیں ران پر رکھا، پھر اپنی دو انگلیوں کو ملا لیا اور ایک حلقہ بنایا، پھر اپنی انگلی اُٹھائی تو میں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھا کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم اُسے حرکت دے رہے تھے اور اُس کے ساتھ دعا مانگ رہے تھے۔ امام ابوبکر رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ اس روایت کے سوا کسی روایت میں یہ الفاظ بیان نہیں ہوئے، کہ ”آپ صلی اللہ علیہ وسلم اسے حرکت دے رہے تھے۔“ یہ الفاظ زائد ذکر ہوئے ہیں۔ [صحيح ابن خزيمه/جماع أبواب الأذان والإقامة/حدیث: 714]
تخریج الحدیث: «اسناده صحيح، أخرجه مسلم فى (صحيحه) برقم: 401، وابن الجارود فى "المنتقى"، 225، 231، وابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 457، 477، 478، 479، 480، 594، 641، 642، 690، 691، 697، 698، 713، 714، 905، 906، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 1805، والحاكم فى (مستدركه) برقم: 819، والنسائي فى (المجتبیٰ) برقم: 878، وأبو داود فى (سننه) برقم: 723، 725، 724، والترمذي فى (جامعه) برقم: 248، 249، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 810، 854، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 2342، والدارقطني فى (سننه) برقم: 1101، وأحمد فى (مسنده) برقم: 19143»
الرواة الحديث:
صحیح ابن خزیمہ کی حدیث نمبر 714 کے فوائد و مسائل
الشيخ محمد فاروق رفیع حفظہ اللہ، فوائد و مسائل، صحیح ابن خزیمہ ح : 714
فوائد:
اس حدیث میں تشہدِ اول میں بیٹھنے کے مشروع طریقے کا بیان ہے اور اس میں دورانِ تشہد دائیں ہاتھ کی کیفیات میں سے ایک کیفیت کا بیان ہے۔
نیز تشہد میں مسلسل انگشتِ شہادت سے اشارہ کرنے کا بیان ہے۔
تشہد میں دائیں ہاتھ کی کئی کیفیات ہیں، ان میں ایک کیفیت اس حدیث میں بیان ہوئی ہے کہ دورانِ تشہد دائیں ہاتھ کی چھنگلی اور ساتھ والی انگلی اکٹھی کر لی جائے، انگوٹھا درمیانی انگلی پر رکھ کر حلقہ بنایا جائے اور انگشتِ شہادت کو اٹھا کر حرکت دی جائے۔
یہ طریقہ بھی مشروع ہے۔
اس حدیث میں تشہدِ اول میں بیٹھنے کے مشروع طریقے کا بیان ہے اور اس میں دورانِ تشہد دائیں ہاتھ کی کیفیات میں سے ایک کیفیت کا بیان ہے۔
نیز تشہد میں مسلسل انگشتِ شہادت سے اشارہ کرنے کا بیان ہے۔
تشہد میں دائیں ہاتھ کی کئی کیفیات ہیں، ان میں ایک کیفیت اس حدیث میں بیان ہوئی ہے کہ دورانِ تشہد دائیں ہاتھ کی چھنگلی اور ساتھ والی انگلی اکٹھی کر لی جائے، انگوٹھا درمیانی انگلی پر رکھ کر حلقہ بنایا جائے اور انگشتِ شہادت کو اٹھا کر حرکت دی جائے۔
یہ طریقہ بھی مشروع ہے۔
[صحیح ابن خزیمہ شرح از محمد فاروق رفیع، حدیث/صفحہ نمبر: 714]
Sahih Ibn Khuzaymah Hadith 714 in Urdu
كليب بن شهاب الجرمي ← وائل بن حجر الحضرمي