صحيح ابن خزيمه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
461. (228) باب بسط يد اليسرى عند وضعه على الركبة اليسرى فى الصلاة.
نماز میں بائیں گھٹنے پر بائیں ہاتھ کو کھول کر رکھنے کا بیان
حدیث نمبر: 717
نا مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى ، نا عَبْدُ الرَّزَّاقِ ، أَخْبَرَنَا مَعْمَرٌ ، عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ ، عَنْ نَافِعٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، أَنّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ " إِذَا جَلَسَ فِي الصَّلاةِ، وَضَعَ يَدَيْهِ عَلَى رُكْبَتَيْهِ، وَرَفَعَ إِصْبَعَهُ الَّتِي تَلِي الإِبْهَامَ الْيُمْنَى فَيَدْعُو بِهَا، وَيَدُهُ الْيُسْرَى عَلَى رُكْبَتِهِ بَاسِطُهَا عَلَيْهِ"
سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم جب نماز میں بیٹھتے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم اپنے دونوں ہاتھ اپنے گھٹنوں پر رکھتے اور دائیں انگوٹھے کے ساتھ والی انگلی اُٹھا کر دعا مانگتے جبکہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا بایاں ہاتھ آپ کے گھٹنے پر ہوتا تھا آپ صلی اللہ علیہ وسلم اُسے اُس پر کھول کر رکھتے۔ [صحيح ابن خزيمه/جماع أبواب الأذان والإقامة/حدیث: 717]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسلم فى (صحيحه) برقم: 580، ومالك فى (الموطأ) برقم: 294، وابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 712، 717، 719، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 1942، والنسائي فى (المجتبیٰ) برقم: 1159، وأبو داود فى (سننه) برقم: 987، والترمذي فى (جامعه) برقم: 294، والدارمي فى (مسنده) برقم: 1378، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 913، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 2823، وأحمد فى (مسنده) برقم: 4665، والحميدي فى (مسنده) برقم: 662»
الرواة الحديث:
صحیح ابن خزیمہ کی حدیث نمبر 717 کے فوائد و مسائل
الشيخ محمد فاروق رفیع حفظہ اللہ، فوائد و مسائل، صحیح ابن خزیمہ ح : 717
فوائد:
دورانِ تشہد دائیں ہاتھ کو بند رکھنا اور بائیں ہاتھ کو بائیں گھٹنے پر کھلا چھوڑ کر پھیلانا مشروع ہے۔
تشہد میں بائیں ہاتھ کی ایک ہی ہیئت کا بیان ہے اور یہی ہیئت مستحب ہے۔
دورانِ تشہد دائیں ہاتھ کو بند رکھنا اور بائیں ہاتھ کو بائیں گھٹنے پر کھلا چھوڑ کر پھیلانا مشروع ہے۔
تشہد میں بائیں ہاتھ کی ایک ہی ہیئت کا بیان ہے اور یہی ہیئت مستحب ہے۔
[صحیح ابن خزیمہ شرح از محمد فاروق رفیع، حدیث/صفحہ نمبر: 717]
Sahih Ibn Khuzaymah Hadith 717 in Urdu
نافع مولى ابن عمر ← عبد الله بن عمر العدوي