صحيح ابن خزيمه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
63. (63) باب الدليل على النهي عن الاستطابة بدون ثلاثة أحجار
تین سے کم ڈھلیوں سے استنجا کرنے سے منع کی دلیل کا بیان
حدیث نمبر: Q81
[وَ] أَنَّ الِاسْتِطَابَةَ بِدُونِ ثَلَاثَةِ أَحْجَارٍ لَا يَكْفِي دُونَ الِاسْتِنْجَاءِ بِالْمَاءِ؛ لِأَنَّ الْمُسْتَطِيبَ بِدُونِ ثَلَاثَةِ أَحْجَارٍ عَاصٍ فِي فِعْلِهِ وَإِنِ اسْتَنْجَى بَعْدَهُ بِالْمَاءِ. وَالنَّهْيِ عَنِ الِاسْتِنْجَاءِ بِالْعِظَامِ وَالرَّجِيعِ
اور پانی سے استنجا کیے بغیر تین سے کم ڈھیلوں سے استنجا کرنا کافی نہیں ہے۔ کیونکہ تین سے کم ڈھیلوں سے استنجا کرنے والا اپنے فعل کی وجہ سے گناہ گار ہے، اگرچہ اس بعد پانی سے بھی استنجا کرلے، نیز ہڈیوں اور گوبر سے استنجا کرنا منع ہے۔ [صحيح ابن خزيمه/جماع أبواب الاستنجاء بالأحجار/حدیث: Q81]
حدیث نمبر: 81
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ سَعِيدِ بْنِ الأَشَجِّ ، نا ابْنُ نُمَيْرٍ ، عَنِ الأَعْمَشِ ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ يَزِيدَ ، عَنْ سَلْمَانَ ، قَالَ: قَالَ الْمُشْرِكُونَ: لَقَدْ عَلَّمَكُمْ صَاحِبُكُمْ حَتَّى يُوشِكُ أَنْ يُعَلِّمَكُمُ الْخِرَاءَةَ، قَالَ: أَجَلْ نَهَانَا أَنْ نَسْتَقْبِلَ الْقِبْلَةَ، أَوْ نَسْتَنْجِيَ بِأَيْمَانِنَا، أَوْ بِالْعَظْمِ، أَوْ بِالرَّجِيعِ، وَقَالَ:" لا يَكْتَفِي أَحَدُكُمْ دُونَ ثَلاثَةِ أَحْجَارٍ"
سیدنا سلمان رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ مشرکوں نے کہا کہ تمہیں تمہارے ساتھی نے (ہر ادب) سکھایا ہے حتیٰ کہ ممکن ہے کہ تمہیں قضائے حاجت کے (آداب) بھی سکھائے۔ سیدنا سلمان رضی اللہ عنہ نے فرمایا کہ جی ہاں، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں (قضائے حاجت کرتے وقت) قبلہ کی طرف مُنہ کرنے سے یا اپنے دائیں ہاتھ سے استنجا کرنے سے، یا ہڈی یا گوبر سے استنجا کرنے سے منع کیا ہے۔“ اور فرمایا ہے کہ ”تم میں سے کوئی شخص تین سے کم ڈھیلوں کو کافی نہ سمجھے۔“ [صحيح ابن خزيمه/جماع أبواب الاستنجاء بالأحجار/حدیث: 81]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسلم فى (صحيحه) برقم: 262، وابن الجارود فى "المنتقى"، 32، وابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 74، 81، والنسائي فى (المجتبیٰ) برقم: 41، وأبو داود فى (سننه) برقم: 7، والترمذي فى (جامعه) برقم: 16، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 316، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 433، والدارقطني فى (سننه) برقم: 144، وأحمد فى (مسنده) برقم: 24199»
الرواة الحديث:
Sahih Ibn Khuzaymah Hadith 81 in Urdu
عبد الرحمن بن يزيد النخعي ← سلمان الفارسي