صحيح ابن خزيمه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
اس بات کی دلیل کا بیان کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے نماز میں کجاوے کی پچھلی لکڑی کی لمبائی کے برابر سُترہ بنانے کا حُکم دیا ہے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کی لمبائی اور چوڑائی دونوں کے برابر سُترہ بنانے کا حُکم نہیں دیا۔
حدیث نمبر: 810
ثنا بِهَذَا الْخَبَرِ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عِمْرَانَ الرَّبِيعُ الْعَابِدِيُّ ، حَدَّثَنِي إِبْرَاهِيمُ يَعْنِي ابْنَ سَعْدٍ ، عَنْ عَبْدِ الْمَلِكِ وَهُوَ ابْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ بْنِ سَبْرَةَ الْجُهَنِيُّ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ جَدِّهِ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " اسْتَتِرُوا فِي صَلاتِكُمْ وَلَوْ بِسَهْمٍ"
جناب عبدالملک بن عبدالعزیز اپنے والد گرامی اور وہ ان کے دادا سے روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ ”اپنی نمازوں میں سُترہ بناؤ اگرچہ ایک تیر ہی کے ساتھ ہو۔“ [صحيح ابن خزيمه/جماع أبواب سترة المصلي/حدیث: 810]
تخریج الحدیث: «صحيح، أخرجه ابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 810، والحاكم فى (مستدركه) برقم: 931، 932، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 3517، 3518، وأحمد فى (مسنده) برقم: 15575، 15577، وأبو يعلى فى (مسنده) برقم: 941، وابن أبى شيبة فى (مصنفه) برقم: 2879»
الرواة الحديث:
صحیح ابن خزیمہ کی حدیث نمبر 810 کے فوائد و مسائل
الشيخ محمد فاروق رفیع حفظہ اللہ، فوائد و مسائل، صحیح ابن خزیمہ ح : 810
فوائد:
◄ گزشتہ احادیث میں سترہ کی کم از کم لمبائی کی وضاحت ہے، لیکن سترہ کی موٹائی کا بیان نہیں ہے۔
لہٰذا تیر اور نیزہ کی موٹائی کے برابر چیز رکھنے سے بھی سترہ کا مقصود حاصل ہو جاتا ہے۔
اس سے کم موٹائی احادیث میں وارد نہیں اور زیادہ موٹائی کی کوئی حد نہیں ہے۔
◄ گزشتہ احادیث میں سترہ کی کم از کم لمبائی کی وضاحت ہے، لیکن سترہ کی موٹائی کا بیان نہیں ہے۔
لہٰذا تیر اور نیزہ کی موٹائی کے برابر چیز رکھنے سے بھی سترہ کا مقصود حاصل ہو جاتا ہے۔
اس سے کم موٹائی احادیث میں وارد نہیں اور زیادہ موٹائی کی کوئی حد نہیں ہے۔
[صحیح ابن خزیمہ شرح از محمد فاروق رفیع، حدیث/صفحہ نمبر: 810]
Sahih Ibn Khuzaymah Hadith 810 in Urdu
الربيع بن سبرة الجهني ← سبرة بن معبد الجهني