صحيح ابن خزيمه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
521. (288) بَابُ التَّغْلِيظِ فِي الْمُرُورِ بَيْنَ الْمُصَلِّي
نمازی کے آگے سے گزرنے پر شدید وعید کا بیان
حدیث نمبر: Q813
وَالدَّلِيلِ عَلَى أَنَّ الْوُقُوفَ مُدَّةً طَوِيلَةً انْتِظَارَ سَلَامِ الْمُصَلِّي خَيْرٌ مِنَ الْمُرُورِ بَيْنَ يَدَيِ الْمُصَلِّي
اور اس بات کی دلیل کا بیان کہ نمازی کے آگے سے گزرنے کی بجائے نمازی کے سلام پھیرنے کے انتظار میں طویل مدت کھڑے رہنا بہتر ہے۔ [صحيح ابن خزيمه/جماع أبواب سترة المصلي/حدیث: Q813]
حدیث نمبر: 813
نَا عَلِيُّ بْنُ خَشْرَمٍ، ثنا ابْنُ عُيَيْنَةَ، عَنْ سَالِمِ بْنِ النَّضْرِ، عَنْ بُسْرِ بْنِ سَعِيدٍ، قَالَ: أَرْسَلَنِي زَيْدُ بْنُ خَالِدٍ إِلَى أَبِي جُهَيْمٍ، أَسْأَلُهُ عَنِ الْمَارِّ بَيْنَ يَدَيِ الْمُصَلِّي، مَاذَا عَلَيْهِ؟ قَالَ:" لَوْ كَانَ أَنْ يَقُومَ أَرْبَعِينَ خَيْرًا لَهُ مِنْ أَنْ يَمُرَّ بَيْنَ يَدَيْهِ"
جناب بسر بن سعید بیان کرتے ہیں کہ زید بن خالد نے مجھے سیدنا ابوجہیم رضی اللہ عنہ کی خدمت میں یہ پُوچھنے کے لئے بھیجا کہ نمازی کے آگے گزرنے سے گزرنے والے شخص کو کیا گناہ ہوتا ہے؟ تو اُنہوں نے فرمایا کہ اگر وہ چالیس (سال یا دن) تک کھڑا رہے تو یہ اُس کے لئے نمازی کے آگے گزرنے سے بہتر ہے۔ [صحيح ابن خزيمه/جماع أبواب سترة المصلي/حدیث: 813]
تخریج الحدیث: «أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 510، ومسلم فى (صحيحه) برقم: 507، ومالك فى (الموطأ) برقم: 526، وابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 813، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 2366، والنسائي فى (المجتبیٰ) برقم: 755، وأبو داود فى (سننه) برقم: 701، والترمذي فى (جامعه) برقم: 336، والدارمي فى (مسنده) برقم: 1457، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 945، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 3504، وأحمد فى (مسنده) برقم: 17812»
صحیح ابن خزیمہ کی حدیث نمبر 813 کے فوائد و مسائل
الشيخ محمد فاروق رفیع حفظہ اللہ، فوائد و مسائل، صحیح ابن خزیمہ ح : 813
فوائد:
➊ یہ حدیث دلیل ہے کہ نمازی کے سامنے سے گزرنا کبیرہ اور موجبِ جہنم گناہ ہے۔
نیز نفل و فرض نماز میں بظاہر کوئی فرق نہیں ہے۔
➋ اس حدیث میں نمازی کے آگے سے گزرنے کی سخت ممانعت اور شدید وعید ہے۔ ** [شرح صحيح مسلم للنووي: 224/4] **
➊ یہ حدیث دلیل ہے کہ نمازی کے سامنے سے گزرنا کبیرہ اور موجبِ جہنم گناہ ہے۔
نیز نفل و فرض نماز میں بظاہر کوئی فرق نہیں ہے۔
➋ اس حدیث میں نمازی کے آگے سے گزرنے کی سخت ممانعت اور شدید وعید ہے۔ ** [شرح صحيح مسلم للنووي: 224/4] **
[صحیح ابن خزیمہ شرح از محمد فاروق رفیع، حدیث/صفحہ نمبر: 813]
Sahih Ibn Khuzaymah Hadith 813 in Urdu