صحيح ابن خزيمه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
574. (341) باب الرخصة فى مسح الحصى فى الصلاة مرة واحدة
نماز میں کنکریوں کو ایک مرتبہ درست کرنے کی رخصت کا بیان
حدیث نمبر: 897
حَدَّثَنَا وَكِيعٌ ، عَنِ ابْنِ أَبِي ذِئْبٍ ، عَنْ شُرَحْبِيلَ بْنِ سَعْدٍ ، عَنْ جَابِرٍ ، قَالَ: سَأَلْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنْ مَسْحِ الْحَصَى فِي الصَّلاةِ، فَقَالَ:" وَاحِدَةٌ، وَلَوْ تُمْسِكُ عَنْهَا خَيْرٌ لَكَ مِنْ مِائَةِ نَاقَةٍ كُلُّهَا سُودُ الْحَدَقِ"
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے نماز میں کنکریوں کو درست کرنے کے بارے میں پوچھا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ایک بار کرلو۔ اور اگر تم انہیں درست نہ کرو تو یہ تمہارے لئے ایسی سو اونٹنیوں سے بہتر ہے جو ساری سیاہ آنکھوں والی ہوں۔ (یعنی جوان اور موٹی تازی)“ [صحيح ابن خزيمه/جماع أبواب الأفعال المباحة فى الصلاة/حدیث: 897]
تخریج الحدیث: «صحيح، أخرجه ابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 897، وأحمد فى (مسنده) برقم: 14424، 14738، 15356، 15460، 15461، وعبد بن حميد فى "المنتخب من مسنده"، 1145، وابن أبى شيبة فى (مصنفه) برقم: 7911، والطحاوي فى (شرح مشكل الآثار) برقم: 1433»
الرواة الحديث:
اسم الشهرة | الرتبة عند ابن حجر/ذهبي | أحاديث |
|---|---|---|
| 👤←👥جابر بن عبد الله الأنصاري، أبو محمد، أبو عبد الله، أبو عبد الرحمن | صحابي | |
👤←👥شرحبيل بن سعد الخطمي، أبو سعد شرحبيل بن سعد الخطمي ← جابر بن عبد الله الأنصاري | ضعيف الحديث | |
👤←👥محمد بن أبي ذئب العامري، أبو الحارث محمد بن أبي ذئب العامري ← شرحبيل بن سعد الخطمي | ثقة فقيه فاضل | |
👤←👥وكيع بن الجراح الرؤاسي، أبو سفيان وكيع بن الجراح الرؤاسي ← محمد بن أبي ذئب العامري | ثقة حافظ إمام |
صحیح ابن خزیمہ کی حدیث نمبر 897 کے فوائد و مسائل
الشيخ محمد فاروق رفیع حفظہ اللہ، فوائد و مسائل، صحیح ابن خزیمہ ح : 897
فوائد:
◈ امام البانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ شرجیل بن سعد آخری عمر میں اختلاط کیا کرتا تھا۔
➊ لیکن اس کا ایک شاہد بھی ہے، جو سنداً موقوف ہے اور حکماً مرفوع ہے۔
➋ میں نے اس کو [تعليق الرغيب] میں بیان کیا ہے۔
◈ امام البانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ شرجیل بن سعد آخری عمر میں اختلاط کیا کرتا تھا۔
➊ لیکن اس کا ایک شاہد بھی ہے، جو سنداً موقوف ہے اور حکماً مرفوع ہے۔
➋ میں نے اس کو [تعليق الرغيب] میں بیان کیا ہے۔
[صحیح ابن خزیمہ شرح از محمد فاروق رفیع، حدیث/صفحہ نمبر: 897]
Sahih Ibn Khuzaymah Hadith 897 in Urdu
شرحبيل بن سعد الخطمي ← جابر بن عبد الله الأنصاري