صحيح ابن خزيمه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
622. (389) باب الأذان والإقامة للصلاتين إذا جمع بينهما فى السفر،
سفر میں دو نمازوں کا جمع کرتے وقت ان کے لئے اذان اور اقامت کہنے کا بیان،
حدیث نمبر: Q973
وَالدَّلِيلِ عَلَى أَنَّ الْأَوَّلَ مِنْهُمَا يُصَلَّى بِأَذَانٍ وَإِقَامَةٍ، وَالْأَخِيرَةَ مِنْهُمَا بِإِقَامَةٍ مِنْ غَيْرِ أَذَانٍ
اور اس بات کی دلیل کا بیان کہ ان میں سے پہلی نماز اذان اور اقامت کے ساتھ ادا کی جائے گی جبکہ دوسری صرف اقامت کے ساتھ بغیر اذان پڑھے ادا کی جائے گی [صحيح ابن خزيمه/جماع أبواب الفريضة فى السفر/حدیث: Q973]
حدیث نمبر: 973
حَدَّثَنَا أَبُو مُوسَى مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّى ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ ، حَدَّثَنَا سُفْيَانُ ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ بْنِ عُقْبَةَ ، عَنْ كُرَيْبٍ ، عَنْ أُسَامَةَ بْنِ زَيْدٍ ، قَالَ:" أَفَضْتُ مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مِنْ عَرَفَاتٍ، فَلَمَّا انْتَهَى إِلَى جَمْعٍ أَذَّنَ وَأَقَامَ، ثُمَّ صَلَّى الْمَغْرِبَ، ثُمَّ لَمْ يَحِلَّ آخِرُ النَّاسِ حَتَّى أَقَامَ، فَصَلَّى الْعِشَاءَ"
سیدنا اُسامہ بن زید رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ میں رسول اﷲ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ عرفات سے لوٹا، جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم مزدلفہ پہنچے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اذان اور اقامت کہلوائی، پھر مغرب کی نماز ادا کی، پھر آخری آدمی کے (اپنی سواری کو) کھولنے سے پہلے ہی اقامت ہوگئی تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے عشا کی نماز پڑھائی۔ [صحيح ابن خزيمه/جماع أبواب الفريضة فى السفر/حدیث: 973]
تخریج الحدیث: «أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 139، 181، 1666، ومسلم فى (صحيحه) برقم: 1280، ومالك فى (الموطأ) برقم: 1465، وابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 64، 973، 2824، 2844، 2845، 2847، 2850، 2851، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 1594، والحاكم فى (مستدركه) برقم: 1715، وأبو داود فى (سننه) برقم: 1921، 1923، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 3017، 3019، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 390، وأحمد فى (مسنده) برقم: 1854»
الرواة الحديث:
اسم الشهرة | الرتبة عند ابن حجر/ذهبي | أحاديث |
|---|---|---|
| 👤←👥أسامة بن زيد الكلبي، أبو حارثة، أبو يزيد، أبو محمد، أبو عبد الله، أبو زيد | صحابي | |
👤←👥كريب بن أبي مسلم القرشي، أبو رشدين كريب بن أبي مسلم القرشي ← أسامة بن زيد الكلبي | ثقة | |
👤←👥إبراهيم بن عقبة الأسدي إبراهيم بن عقبة الأسدي ← كريب بن أبي مسلم القرشي | ثقة | |
👤←👥سفيان الثوري، أبو عبد الله سفيان الثوري ← إبراهيم بن عقبة الأسدي | ثقة حافظ فقيه إمام حجة وربما دلس | |
👤←👥عبد الرحمن بن مهدي العنبري، أبو سعيد عبد الرحمن بن مهدي العنبري ← سفيان الثوري | ثقة ثبت حافظ عارف بالرجال والحديث | |
👤←👥محمد بن المثنى العنزي، أبو موسى محمد بن المثنى العنزي ← عبد الرحمن بن مهدي العنبري | ثقة ثبت |
صحیح ابن خزیمہ کی حدیث نمبر 973 کے فوائد و مسائل
الشيخ محمد فاروق رفیع حفظہ اللہ، فوائد و مسائل، صحیح ابن خزیمہ ح : 973
فوائد:
➊ ◈ دو نمازوں کو جمع کرنے کی صورت میں مسنون طریقہ یہ ہے کہ ایک اذان پر اکتفا کیا جائے اور ہر نماز کے لیے الگ الگ اقامت کہی جائے۔ [نیل الأوطار: 233/2]
➊ ◈ دو نمازوں کو جمع کرنے کی صورت میں مسنون طریقہ یہ ہے کہ ایک اذان پر اکتفا کیا جائے اور ہر نماز کے لیے الگ الگ اقامت کہی جائے۔ [نیل الأوطار: 233/2]
[صحیح ابن خزیمہ شرح از محمد فاروق رفیع، حدیث/صفحہ نمبر: 973]
Sahih Ibn Khuzaymah Hadith 973 in Urdu
كريب بن أبي مسلم القرشي ← أسامة بن زيد الكلبي