الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
صحيح ابن خزيمه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
686. (453) بَابُ ذِكْرِ الْخَبَرِ الْمُفَسِّرِ لِلَّفْظَتَيْنِ الْمُجْمَلَتَيْنِ اللَّتَيْنِ ذَكَرْتُهُمَا فِي الْبَابَيْنِ الْمُقَدَّمَيْنِ،
گزشتہ دو ابواب میں مذکورہ مجمل روایات کی تفسیر کرنے والی حدیث کا بیان
حدیث نمبر: Q1084
وَالدَّلِيلِ عَلَى أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَمَرَ بِالْوِتْرِ قَبْلَ النَّوْمِ أَخْذًا بِالْوَثِيقَةِ وَالْحَزْمِ، تَخَوُّفًا أَنْ لَا يَسْتَيْقِظَ الْمَرْءُ آخِرَ اللَّيْلِ فَيُوتِرَ آخِرَهُ. وَأَنَّهُ إِنَّمَا أَمَرَ بِالْوِتْرِ آخِرَ اللَّيْلِ مَنْ قَوِيَ عَلَى قِيَامِ آخِرِ اللَّيْلِ، مَعَ الدَّلِيلِ عَلَى أَنَّ الْوِتْرَ مِنْ آخِرِ اللَّيْلِ أَفْضَلُ لِمَنْ قَوِيَ عَلَى الْقِيَامِ آخِرَ اللَّيْلِ
اور اس بات کی دلیل کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے سونے سے پہلے وتر پڑھنے کا حُکم احتیاط اور پختگی اختیار کرتے ہوئے دیا ہے، اس ڈر سے کہ آدمی رات کے آخری حصّے میں بیدار نہ ہو سکے کہ آخر رات میں وتر پڑھے۔ اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے آخر رات میں وتر پڑھنے کا حُکم صرف اس شخص کو دیا ہے جو آخر رات میں قیام کی طاقت رکھتا ہو، نیز اس بات کی دلیل کہ جو شخص آخر رات میں قیام کی طاقت رکھتا ہو اس کے لئے آخر رات میں وتر پڑھنا افضل ہے۔ [صحيح ابن خزيمه/جماع أبواب ذكر الوتر وما فيه من السنن/حدیث: Q1084]
حدیث نمبر: 1084
نَا أَبُو يَحْيَى مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحِيمِ الْبَزَّازُ بِخَبَرٍ غريب، أنا يَحْيَى بْنُ إِسْحَاقَ السَّيْلَحِينِيُّ ، حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ ، عَنْ ثَابِتٍ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ رَبَاحٍ ، عَنْ أَبِي قَتَادَةَ ، أَنّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ لأَبِي بَكْرٍ: " مَتَى تُوتِرُ؟" قَالَ: أُوتِرُ قَبْلَ أَنْ أَنَامَ، فَقَالَ لِعُمَرَ:" مَتَى تُوتِرُ؟" قَالَ: أَنَامُ، ثُمَّ أُوتِرُ، قَالَ: فَقَالَ لأَبِي بَكْرٍ:" أَخَذْتَ بِالْحَزْمِ، أَوْ بِالْوَثِيقَةِ"، وَقَالَ لِعُمَرَ:" أَخَذْتَ بِالْقُوَّةِ" . قَالَ أَبُو بَكْرٍ: هَذَا عِنْدَ أَصْحَابِنَا عَنْ حَمَّادٍ مُرْسَلٌ، لَيْسَ فِيهِ أَبُو قَتَادَةَ
سیدنا ابوقتادہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ سے پوچھا کہ وتر کب پڑھتے ہو؟ اُنہوں نے جواب دیا کہ میں سونے سے پہلے وتر پڑھ لیتا ہوں۔ پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدنا عمر رضی اللہ عنہ سے پوچھا کہ تم وتر کب ادا کرتے ہو؟ اُنہوں نے بتایا کہ میں سوجاتا ہوں پھر (بیدار ہوکر) وتر پڑھتا ہوں۔ تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ سے فرمایا: ”تم نے احتیاط اور پختہ کام اختیار کیا ہے۔ اور سیدنا عمر رضی اللہ عنہ سے کہا: ”تم نے مضبوط اور قوت والا کام کیا ہے - امام ابوبکر رحمه الله کہتے ہیں کہ یہ روایت ہمارے اصحاب کے نزدیک حماد کی سند سے مرسل ہے، اس میں سیدنا ابوقتادہ رضی اللہ عنہ کا واسطہ مذکور نہیں ہے۔ [صحيح ابن خزيمه/جماع أبواب ذكر الوتر وما فيه من السنن/حدیث: 1084]
تخریج الحدیث: «اسناده صحيح، أخرجه ابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 1084، والحاكم فى (مستدركه) برقم: 1124، وأبو داود فى (سننه) برقم: 1434، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 4916، 4917، والطحاوي فى (شرح مشكل الآثار) برقم: 4499، والطبراني فى (الأوسط) برقم: 3059»
الرواة الحديث:
اسم الشهرة | الرتبة عند ابن حجر/ذهبي | أحاديث |
|---|---|---|
| 👤←👥أبو قتادة الأنصاري فارس رسول الله | شهد أحدا وما بعدها | |
👤←👥عبد الله بن رباح الأنصاري عبد الله بن رباح الأنصاري ← أبو قتادة الأنصاري فارس رسول الله | ثقة | |
👤←👥ثابت البناني ثابت البناني ← عبد الله بن رباح الأنصاري | ثقة عابد | |
👤←👥حماد بن سلمة حماد بن سلمة ← ثابت البناني | ثقه عابد ، أثبت الناس في ثابت ، وتغير حفظه بآخره | |
👤←👥يحيى بن إسحاق السيلحيني يحيى بن إسحاق السيلحيني ← حماد بن سلمة | صدوق | |
👤←👥محمد بن عبد الرحيم صاعقة محمد بن عبد الرحيم صاعقة ← يحيى بن إسحاق السيلحيني | ثقة حافظ |
Sahih Ibn Khuzaymah Hadith 1084 in Urdu
عبد الله بن رباح الأنصاري ← أبو قتادة الأنصاري فارس رسول الله