🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
صحيح ابن خزيمه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

صحیح ابن خزیمہ میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (3080)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربي لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربي لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
986. (35) بَابُ ذِكْرِ الدَّلِيلِ عَلَى ضِدِّ قَوْلِ مَنْ كَرِهَ لِلِابْنِ إِمَامَةَ أَبِيهِ.
اُن لوگوں کے قول کے برخلاف دلیل کا بیان جو بیٹے کی باپ کے لئے امامت کو ناپسندیدہ قرار دیتے ہیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: Q1513
 قَالَ أَبُو بَكْرٍ: خَبَرُ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «يَؤُمُّ الْقَوْمَ أَقْرَؤُهُمْ»
امام ابوبکر رحمه الله فرماتے ہیں کہ اس مسئلے کی دلیل نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی یہ حدیث ہے کہ لوگوں کی امامت ان میں سے وہ شخص کرائے جسے قرآن زیادہ یاد ہو (خواہ وہ بیٹا ہو یا آزاد کردہ غلام۔)“ [صحيح ابن خزيمه/كتاب الإمامة فى الصلاة وما فيها من السنن مختصر من كتاب المسند/حدیث: Q1513]


اظهار التشكيل
حدیث نمبر: Q1513
وَالدَّلِيلُ عَلَى أَنَّ صَلَاةَ الْإِمَامِ قَدْ تَكُونُ نَاقِصَةً، وَصَلَاةَ الْمَأْمُومِ تَامَّةٌ، ضِدَّ قَوْلِ مَنْ زَعَمَ أَنَّ صَلَاةَ الْمَأْمُومِ مُتَّصِلَةٌ بِصَلَاةِ الْإِمَامِ، إِذَا فَسَدَتْ صَلَاةُ الْإِمَامِ، فَسَدَتْ صَلَاةِ الْمَأْمُومِ، زَعَمَ
اور اس بات کی دلیل کہ امام کی نماز کبھی ناقص ہوتی ہے اور مقتدی کی نماز مکمل ہوتی ہے، اس شخص کے قول کے برخلاف جس کا دعویٰ ہے کہ مقتدی کی نماز امام کی نماز کے ساتھ جڑی ہوئی ہے، جب امام کی نماز فاسد ہو جائے تو مقتدی کی نماز بھی فاسد ہو جاتی ہے [صحيح ابن خزيمه/كتاب الإمامة فى الصلاة وما فيها من السنن مختصر من كتاب المسند/حدیث: Q1513]


اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1513
أنا عَلِيُّ بْنُ حُجْرٍ السَّعْدِيُّ ، نا إِسْمَاعِيلُ بْنُ عَيَّاشٍ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ حَرْمَلَةَ الأَسْلَمِيِّ . ح وَحَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ مُحَمَّدٍ الصَّبَّاحُ ، حَدَّثَنَا عَفَّانُ ، نا وُهَيْبٌ ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ حَرْمَلَةَ . ح وَحَدَّثَنَا يُونُسُ بْنُ عَبْدِ الأَعْلَى ، أَخْبَرَنَا ابْنُ وَهْبٍ ، أَخْبَرَنِي يَحْيَى بْنُ أَيُّوبَ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ حَرْمَلَةَ الأَسْلَمِيِّ ، عَنْ أَبِي عَلِيٍّ الْهَمْدَانِيِّ ، قَالَ: سَمِعْتُ عُقْبَةَ بْنَ عَامِرٍ ، يَقُولُ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، يَقُولُ: " مَنْ أَمَّ النَّاسَ فَأَصَابَ الْوَقْتَ، وَأَتَمَّ الصَّلاةَ فَلَهُ وَلَهُمْ، وَمَنِ انْتَقَصَ مِنْ ذَلِكِ شَيْئًا، فَعَلَيْهِ وَلا عَلَيْهِمْ" . هَذَا حَدِيثُ ابْنِ وَهْبٍ، وَمَعْنَى أَحَادِيثِهِمْ سَوَاءٌ
سیدنا عقبہ بن عامر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا: ”جس شخص نے لوگوں کو صحیح (اول) وقت پر امامت کرائی اور مکمل نماز پڑھائی، تو اسے اور مقتدیوں کو بھی اجر و ثواب ملے گا اور جس شخص نے اس میں کوئی کمی و کوتاہی کی تو اس کا گناہ امام ہی کو ہو گا، مقتدیوں کو نہیں۔“ یہ ابن وہب کی روایت ہے۔ تمام راویوں کی حدیث کے معنی ایک ہی ہیں۔ [صحيح ابن خزيمه/كتاب الإمامة فى الصلاة وما فيها من السنن مختصر من كتاب المسند/حدیث: 1513]
تخریج الحدیث: «اسناده حسن، أخرجه ابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 1513، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 2221، والحاكم فى (مستدركه) برقم: 764، وأبو داود فى (سننه) برقم: 580، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 983، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 5414، وأحمد فى (مسنده) برقم: 17578»


الرواة الحديث:
اسم الشهرة
الرتبة عند ابن حجر/ذهبي
أحاديث
👤←👥عقبة بن عامر بن عبس الفرضيصحابي مشهور
👤←👥ثمامة بن شفي الهمداني
Newثمامة بن شفي الهمداني ← عقبة بن عامر بن عبس الفرضي
ثقة
👤←👥عبد الرحمن بن حرملة الأسلمي
Newعبد الرحمن بن حرملة الأسلمي ← ثمامة بن شفي الهمداني
صدوق ربما أخطأ
👤←👥يحيى بن أيوب الغافقي
Newيحيى بن أيوب الغافقي ← عبد الرحمن بن حرملة الأسلمي
صدوق ربما أخطأ
👤←👥عبد الله بن وهب المصري
Newعبد الله بن وهب المصري ← يحيى بن أيوب الغافقي
ثقة حافظ ، عابد
👤←👥يونس بن عبد الأعلى
Newيونس بن عبد الأعلى ← عبد الله بن وهب المصري
ثقة
👤←👥عبد الرحمن بن حرملة الأسلمي
Newعبد الرحمن بن حرملة الأسلمي ← يونس بن عبد الأعلى
صدوق ربما أخطأ
👤←👥وهيب بن خالد الكرابيسي
Newوهيب بن خالد الكرابيسي ← عبد الرحمن بن حرملة الأسلمي
الحافظ ، ثقة ثبت ، لكنه تغير قليلا بآخره
👤←👥عفان بن مسلم الصفار
Newعفان بن مسلم الصفار ← وهيب بن خالد الكرابيسي
ثقة ثبت
👤←👥الحسن بن محمد الزعفراني
Newالحسن بن محمد الزعفراني ← عفان بن مسلم الصفار
ثقة
👤←👥عبد الرحمن بن حرملة الأسلمي
Newعبد الرحمن بن حرملة الأسلمي ← الحسن بن محمد الزعفراني
صدوق ربما أخطأ
👤←👥إسماعيل بن عياش الأحول
Newإسماعيل بن عياش الأحول ← عبد الرحمن بن حرملة الأسلمي
صدوق في روايته عن أهل بلده ، مخلط في غيرهم
👤←👥علي بن حجر بن إياس
Newعلي بن حجر بن إياس ← إسماعيل بن عياش الأحول
ثقة حافظ
صحیح ابن خزیمہ کی حدیث نمبر 1513 کے فوائد و مسائل
الشيخ محمد فاروق رفیع حفظہ اللہ، فوائد و مسائل، صحیح ابن خزیمہ ح : 1513
فوائد:
➊ نماز میں امام کی اقتدا ملحوظ ہے، خواہ وہ اول وقت پر نماز پڑھے یا آخر وقت پر اور خواہ وقت استحباب کا انتخاب کرے یا وقت کراہت کا۔ لیکن اگر امام نماز کا اصل وقت فوت کر دے کہ دوسری نماز کے وقت میں پہلی نماز ادا کرے تو اس صورت میں اول وقت پر منفرد نماز پڑھنا مستحب ہے۔ پھر باجماعت مل جائے تو اس میں شامل ہونا بھی جائز ہے اور یہ آخری نماز نفل شمار ہوگی۔
➋ ائمہ کرام کو نماز کی پابندی اور اسے وقت پر ادا کرنے کی تلقین ہے۔ اس سے نمازی اور امام دونوں ثواب کے مستحق ٹھہرتے ہیں۔ اور تاخیر کی صورت میں امام گناہ گار ہوتا ہے اور اس گناہ کا وہ تنہا مستحق ہے، نماز کا سو امام ضامن ہے۔ لہذا اسے وقت پر ادا کرنے کا پابند ہونا چاہیے۔
[صحیح ابن خزیمہ شرح از محمد فاروق رفیع، حدیث/صفحہ نمبر: 1513]

Sahih Ibn Khuzaymah Hadith 1513 in Urdu