🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
صحيح ابن خزيمه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

صحیح ابن خزیمہ میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (3080)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربي لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربي لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
1074. (123) بَابُ إِجَازَةِ الصَّلَاةِ الْوَاحِدَةِ بِإِمَامَيْنِ
ایک نماز کو دو اماموں کے ساتھ ادا کرنے کی رخصت و اجازت ہے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: Q1623
أَحَدُهُمَا بَعْدَ الْآخَرِ مِنْ غَيْرِ حَدَثِ الْأَوَّلِ، إِذَا تَرَكَ الْأَوَّلُ الْإِمَامَةَ بَعْدَ مَا قَدْ دَخَلَ فِيهَا، فَيَتَقَدَّمُ الثَّانِي فَيُتِمُّ الصَّلَاةَ مِنَ الْمَوْضِعِ الَّذِي كَانَ انْتَهَى إِلَيْهِ الْأَوَّلُ، وَإِجَازَةِ صَلَاةِ الْمُصَلِّي يَكُونُ إِمَامًا فِي بَعْضِ الصَّلَاةِ مَأْمُومًا فِي بَعْضِهَا، وَإِجَازَةِ ائْتِمَامِ الْمَرْءِ بِإِمَامٍ قَدْ تَقَدَّمَ افْتِتَاحَ الْمَأْمُومِ الصَّلَاةَ قَبْلَ إِمَامِهِ.
ایک کے بعد دوسرے کا امامت کرانا جبکہ پہلے امام کا وضو نہ ٹوٹا ہو، جب پہلا امام نماز شروع کرنے کے بعد امامت چھوڑ دے تو دوسرا آگے بڑھ کر اُسی جگہ سے نماز مکمّل کرے جہاں تک پہلا امام پہنچا تھا، اور اس نمازی کی نماز کے جائز ہونے کا بیان جو نماز کے کچھ حصّے میں امام ہو اور کچھ حصّے میں مقتدی، اور آدمی کا ایسے امام کی اقتدا کرنا جائز ہے جس سے پہلے مقتدی نے نماز شروع کر دی ہو [صحيح ابن خزيمه/جماع أبواب قيام المأمومين خلف الإمام وما فيه من السنن/حدیث: Q1623]


اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1623
نا أَحْمَدُ بْنُ عَبْدَةَ ، نا حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ ، أَخْبَرَنَا أَبُو حَازِمٍ ، وَحَدَّثَنَا يَعْقُوبُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الدَّوْرَقِيُّ ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ أَبِي حَازِمٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، وَحَدَّثَنَا عَبْدُ الْجَبَّارِ بْنُ الْعَلاءِ ، حَدَّثَنَا سُفْيَانُ ، قَالَ: سَمِعْتُ أَبَا حَازِمٍ ، عَنْ سَهْلِ بْنِ سَعْدٍ ، وَحَدَّثَنَا يُونُسُ بْنُ عَبْدِ الأَعْلَى الصَّدَفِيُّ ، أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ وَهْبٍ، أَنَّ مَالِكًا حَدَّثَهُ، عَنْ أَبِي حَازِمِ بْنِ دِينَارٍ ، عَنْ سَهْلِ بْنِ سَعْدٍ ، أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ خَرَجَ إِلَى بَنِي عَمْرِو بْنِ عَوْفٍ لِيُصْلِحَ بَيْنَهُمْ، فَحَانَتِ الصَّلاةُ، وَجَاءَ الْمُؤَذِّنُ إِلَى أَبِي بَكْرٍ، فَقَالَ: أَتُصَلِّي بِالنَّاسِ فَأُقِيمَ؟ فَقَالَ: نَعَمْ، فَصَلَّى أَبُو بَكْرٍ، فَجَاءَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَالنَّاسُ فِي الصَّلاةِ، فَتَخَلَّصَ حَتَّى وَقَفَ فِي الصَّفِّ، فَصَفَّقَ النَّاسُ، وَكَانَ أَبُو بَكْرٍ لا يَلْتَفِتُ فِي صَلاتِهِ، فَلَمَّا أَكْثَرَ النَّاسُ التَّصْفِيقَ، الْتَفَتَ، فَرَأَى رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، وَأَشَارَ إِلَيْهِ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنِ امْكُثْ مَكَانَكَ، فَرَفَعَ أَبُو بَكْرٍ يَدَيْهِ، فَحَمِدَ اللَّهَ عَلَى مَا أَمَرَهُ بِهِ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مِنْ ذَلِكِ، ثُمَّ اسْتَأْخَرَ أَبُو بَكْرٍ حَتَّى اسْتَوَى فِي الصَّفِّ، وَتَقَدَّمَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَصَلَّى، فَلَمَّا انْصَرَفَ قَالَ:" يَا أَبَا بَكْرٍ! مَا مَنَعَكَ أَنْ تَثْبُتَ إِذْ أَمَرْتُكَ؟" فَقَالَ أَبُو بَكْرٍ: مَا كَانَ لابْنِ أَبِي قُحَافَةَ أَنْ يُصَلِّيَ بَيْنَ يَدَيْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" مَا لِي رَأَيْتُكُمْ أَكْثَرْتُمُ التَّصْفِيقَ؟ مَنْ نَابَهُ شَيْءٌ فِي صَلاتِهِ فَلْيُسَبِّحْ ؛ فَإِنَّهُ إِذَا سَبَّحَ الْتُفِتَ إِلَيْهِ، وَإِنَّمَا التَّصْفِيقُ لِلنِّسَاءِ" . هَذَا حَدِيثُ يُونُسَ بْنِ عَبْدِ الأَعْلَى. قَالَ أَبُو بَكْرٍ: فِي هَذَا الْخَبَرِ دَلالَةٌ عَلَى أَنَّ الْمُصَلِّيَ إِذَا سُبِّحَ بِهِ، فَجَائِزٌ لَهُ أَنْ يَلْتَفِتَ إِلَى الْمُسَبِّحِ لِيَعْلَمَ الْمُصَلِّي الَّذِي نَابَ الْمُسَبِّحَ، فَيَفْعَلَ مَا يَجِبُ عَلَيْهِ
سیدنا سہل بن سعد رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم بنی عمرو بن عوف کے پاس ان کی صلح کرانے کے لئے تشریف لے گئے - (آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو وہاں دیر ہو گئی) اور نماز کا وقت ہوگیا۔ مؤذن سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ کی خدمت میں حاضر ہوا اور عرض کی کہ کیا آپ لوگوں کو نماز پڑھائیں گے تو میں اقامت کہہ دوں؟ اُنہوں نے فرمایا کہ ہاں۔ لہٰذا سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ نے لوگوں کو نماز پڑھانا شروع کردی۔ اسی دوران میں کہ لوگ نماز پڑھ رہے تھے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم بھی تشریف لے آئے۔ آپ صفوں کو چیرتے ہوئے (آگے بڑھے) حتّیٰ کہ پہلی صف میں کھڑے ہو گئے۔ اس پر لوگوں نے (سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ کو متوجہ کرنے کے لئے) تالیاں بجائیں مگر سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ اپنی نماز میں ادھر ادھر متوجہ نہیں ہوتے تھے۔ پھر جب لوگوں نے اور زیادہ تالیاں بجائیں تو وہ متوجہ ہوئے اور اُنہوں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھ لیا۔ اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں اشارہ کیا، اپنی جگہ کھڑے رہو (اور نماز جاری رکھو) مگر سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے اس حُکم پر (کہ آپ کی موجودگی میں لوگوں کی امامت کراتے ہیں) اپنے دونوں ہاتھ اُٹھا کر اللہ تعالیٰ کا شکرادا کیا اور اس کی حمد بیان کی۔ پھر سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ پیچھے ہٹ کر صف میں برابر ہوکر کھڑے ہو گئے اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے آگے بڑھ کر نماز پڑھائی۔ پھر جب نماز سے فارغ ہوئے تو فرمایا: ”جب میں نے تمہیں حُکم دے دیا تھا تو تم اپنی جگہ کھڑے کیوں نہ رہے؟ تو سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ نے عرض کی کہ ابن ابی قحافہ (ابوبکر) کو یہ زیب نہیں دیتا کہ وہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے امامت کرائے۔ لہٰذا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”کہا وجہ ہے کہ میں نے تمہیں بکثرت تالیاں بجاتے دیکھا ہے۔ جس شخص کو نماز میں کوئی چیز محسوس ہو (کہ امام سے غلطی ہوگئی ہے) تو اُسے «‏‏‏‏سُبْحَانَ اللَٰه» ‏‏‏‏ کہنا چاہیے۔ کیونکہ جب وہ «‏‏‏‏سُبْحَانَ اللَٰه» ‏‏‏‏ کہے گا تو امام اُس کی طرف متوجہ ہو جائے گا اور بلاشبہ تالی بجانا (اور امام کو غلطی پر متنبہ کرنا) عورتوں کے لئے خاص ہے۔“ یہ حدیث یونس بن عبد الاعلی کی روایت ہے۔ امام ابوبکر رحمه الله فرماتے ہیں کہ اس حدیث میں اس مسئلے کی دلیل ہے کہ جب امام کو «‏‏‏‏سُبْحَانَ اللَٰه» ‏‏‏‏ کہہ کر متوجہ کیا جائے تو امام کے لئے «‏‏‏‏سُبْحَانَ اللَٰه» ‏‏‏‏ کہنے والے کی طرف متوجہ ہونا جائز ہے تاکہ وہ جان سکے کہ «‏‏‏‏سُبْحَانَ اللَٰه» ‏‏‏‏ کہنے والے نے کیا غلطی پائی ہے، چنانچہ اس کے مطابق اپنا فریضٰہ ادا کر سکے۔ [صحيح ابن خزيمه/جماع أبواب قيام المأمومين خلف الإمام وما فيه من السنن/حدیث: 1623]
تخریج الحدیث: «تقدم۔۔۔، أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 684، 1201، 1204، ومسلم فى (صحيحه) برقم: 421، ومالك فى (الموطأ) برقم: 565، وابن الجارود فى "المنتقى"، 234، 341، وابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 853، 854، 1517، 1574، 1623، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 2260، والحاكم فى (مستدركه) برقم: 4485، والنسائي فى (المجتبیٰ) برقم: 783، وأبو داود فى (سننه) برقم: 940، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 1035، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 3380،، وأحمد فى (مسنده) برقم: 23264، والحميدي فى (مسنده) برقم: 956»


الرواة الحديث:
اسم الشهرة
الرتبة عند ابن حجر/ذهبي
أحاديث
👤←👥سهل بن سعد الساعديله ولأبيه صحبة
👤←👥سلمة بن دينار الأعرج
Newسلمة بن دينار الأعرج ← سهل بن سعد الساعدي
ثقة عابد
👤←👥مالك بن أنس
Newمالك بن أنس ← سلمة بن دينار الأعرج
الفقيه ، إمام دار الهجرة ، رأس المتقنين ، وكبير المتثبتين
👤←👥عبد الله بن وهب المصري
Newعبد الله بن وهب المصري ← مالك بن أنس
ثقة حافظ ، عابد
👤←👥يونس بن عبد الأعلى
Newيونس بن عبد الأعلى ← عبد الله بن وهب المصري
ثقة
👤←👥سهل بن سعد الساعدي
Newسهل بن سعد الساعدي ← يونس بن عبد الأعلى
له ولأبيه صحبة
👤←👥سلمة بن دينار الأعرج
Newسلمة بن دينار الأعرج ← سهل بن سعد الساعدي
ثقة عابد
👤←👥سفيان بن عيينة
Newسفيان بن عيينة ← سلمة بن دينار الأعرج
ثقة حافظ فقيه , إمام حجة إلا أنه تغير حفظه بأخرة , وكان ربما دلس لكن عن الثقات
👤←👥عبد الجبار بن العلاء العطار
Newعبد الجبار بن العلاء العطار ← سفيان بن عيينة
لا بأس به
👤←👥سلمة بن دينار الأعرج
Newسلمة بن دينار الأعرج ← عبد الجبار بن العلاء العطار
ثقة عابد
👤←👥عبد العزيز بن أبي حازم المخزومي
Newعبد العزيز بن أبي حازم المخزومي ← سلمة بن دينار الأعرج
صدوق ، فقيه
👤←👥يعقوب بن إبراهيم بن كثير
Newيعقوب بن إبراهيم بن كثير ← عبد العزيز بن أبي حازم المخزومي
ثقة .
👤←👥سلمة بن دينار الأعرج
Newسلمة بن دينار الأعرج ← يعقوب بن إبراهيم بن كثير
ثقة عابد
👤←👥حماد بن زيد
Newحماد بن زيد ← سلمة بن دينار الأعرج
ثقة ثبت ، فقيه.
👤←👥أحمد بن عبدة الضبي
Newأحمد بن عبدة الضبي ← حماد بن زيد
ثقة ، رمي بالنصب
صحیح ابن خزیمہ کی حدیث نمبر 1623 کے فوائد و مسائل
الشيخ محمد فاروق رفیع حفظہ اللہ، فوائد و مسائل، صحیح ابن خزیمہ ح : 1623
فوائد:
➊ نماز کو اول وقت پر جلدی پڑھنا مشروع ہے، جب نماز کا وقت ہوا اور نبی صلی اللہ علیہ وسلم موجود نہ تھے تو صحابہ کرام نے آپ کے انتظار کی خاطر نماز میں تاخیر نہ کی۔
➋ نماز میں التفات سے اس وقت تک نماز باطل نہیں ہوتی جب تک نمازی اپنا تمام بدن قبلہ کی دوسری طرف نہ پھیر لے۔
➌ تصفیق (تالی بجانا، دائیں ہتھیلی کا بائیں ہاتھ کی پشت پر مارنا) نماز میں غلطی پر تنبیہ کے لیے عورتوں کا وصف ہے۔
➍ نمازی کا کسی عارضہ کی وجہ سے نماز میں آگے پیچھے ہونے سے نماز فاسد نہیں ہوتی، بشرطیکہ یہ عمل کثیر نہ ہو۔
➎ نماز میں کسی نعمت کے حدوث کی صورت میں ہاتھ بلند کر کے اللہ کی حمد و ثنا کرنا مباح ہے۔
➏ دو اماموں کے پیچھے نماز پڑھنا کہ ایک کے بعد اصل امام امامت کے فرائض انجام دے، یہ صورت جائز ہے۔
➐ ایسے امام کی اقتدا جائز ہے جو شروعِ نماز میں شامل نہ ہوا ہو۔
➑ نماز میں کوئی معاملہ پیش آنے کی صورت میں مرد حضرات کا سبحان اللہ کہنا مسنون ہے۔ [عون المعبود: 2/430]
[صحیح ابن خزیمہ شرح از محمد فاروق رفیع، حدیث/صفحہ نمبر: 1623]

Sahih Ibn Khuzaymah Hadith 1623 in Urdu