🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

اللؤلؤ والمرجان سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

اللؤلؤ والمرجان میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (1906)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربي لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربي لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
946. باب الخسف بالجيش الذى يؤم البيت
باب: بیت اللہ کی طرف چڑھائی کرنے والے لشکر کا زمین میں دھنسنے کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1831
1831 صحيح حديث عَائِشَةَ، قَالَتْ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: يَغْزُو جَيْشٌ الْكَعْبَةَ، فَإِذَا كَانُوا بِبَيْدَاءَ مِنَ الأَرْضِ، يُخْسَفُ بِأَوَّلِهِمْ وَآخِرِهِمْ قَالَتْ: قُلْتُ يَا رَسُولَ اللهِ كَيْفَ يُخْسَفُ بِأَوَّلِهِمْ وَآخِرِهِمْ وَفِيهِمْ أَسْوَاقُهُمْ وَمَنْ لَيْسَ مِنْهُمْ قَالَ: يُخْسَفُ بِأَوَّلِهِمْ وَآخِرِهِمْ، ثُمَّ يُبْعَثُونَ عَلَى نِيَّاتِهِمْ
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے بیان کیا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: قیامت کے قریب ایک لشکر کعبے پر چڑھائی کرے گا۔ جب وہ مقام بیداء میں پہنچیں گے تو انہیں اول سے آخر تک سب کو زمین میں دھنسا دیا جائے گا۔ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے بیان کیا کہ میں نے کہا: یا رسول اللہ! انہیں شروع سے آخر تک کیونکر دھنسایا جائے گا، جبکہ وہیں ان کے بازار بھی ہوں گے اور وہ لوگ بھی ہوں گے جو ان لشکریوں میں سے نہیں ہوں گے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ہاں! شروع سے آخر تک ان سب کو دھنسا دیا جائے گا، پھر وہ اپنی نیتوں کے مطابق اٹھائے جائیں گے۔ [اللؤلؤ والمرجان/كتاب الفتن وأشراط الساعة/حدیث: 1831]
تخریج الحدیث: «صحیح، أخرجه البخاري في: 34 كتاب البيوع: 49 باب ما ذكر في الأسواق»
 
Al-Lulu wal-Marjan Hadith 1831 in Urdu