اللؤلؤ والمرجان سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
268. باب التشديد في النياحة
باب: شدت سے نوحہ کرنے کا بیان
حدیث نمبر: 541
541 صحيح حديث أُمِّ عَطِيَّةَ، قَالَتْ: أَخَذَ عَلَيْنَا النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عِنْدَ الْبَيْعَةِ أَنْ لاَ نَنُوحَ، فَمَا وَفَتْ مِنَّا امْرَأَةٌ غَيْرُ خَمْسِ نِسْوَةٍ: أُمُّ سُلَيْمٍ، وَأُمُّ الْعَلاَءِ، وَابْنَةُ أَبِي سَبْرَةَ امْرَأَةُ مُعَاذٍ، وَامْرَأَتَيْنِ؛ أَوِ ابْنَةُ أَبِي سَبْرَةَ، وَامْرَأَةُ مُعَاذٍ، وَامْرَأَةٌ أُخْرَى
سیدہ ام عطیہ رضی اللہ عنہا نے بیان کیا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے بیعت لیتے وقت ہم سے یہ عہد بھی لیا تھا کہ ہم (میت پر) نوحہ نہیں کریں گی، لیکن اس اقرار کو پانچ عورتوں کے سوا اور کسی نے پورا نہیں کیا، یہ عورتیں ام سلیم، ام علاء، ابو سبرہ کی صاحبزادی جو معاذ رضی اللہ عنہ کے گھر میں تھیں اور اس کے علاوہ دو عورتیں یا (یہ کہا کہ) ابو سبرہ کی صاحبزادی، معاذ رضی اللہ عنہ کی بیوی اور ایک دوسری خاتون (رضی اللہ عنہن) ہیں۔ [اللؤلؤ والمرجان/كتاب الجنائز/حدیث: 541]
تخریج الحدیث: «صحیح، أخرجه البخاري في: 23 كتاب الجنائز: 46 باب ما ينهى عن النوح والبكاء والزجر عن ذلك»
الحكم على الحديث:
«صحیح»
Al-Lulu wal-Marjan Hadith 541 in Urdu