الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
المنتقى ابن الجارود سے متعلقہ
تمام کتب
ترقيم الرسالہ
عربی
اردو
35. باب من له عذر في التخلف
ان لوگوں کا بیان جنہیں (جہاد سے) پیچھے رہ جانے کا عذر حاصل ہے
حدیث نمبر: 1035
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَبْدِ الْحَكَمِ ، أَنَّ ابْنَ وَهْبٍ ، أَخْبَرَهُمْ قَالَ: أَخْبَرَنِي عَمْرُو بْنُ الْحَارِثِ ، عَنْ دَرَّاجٍ أَبِي السَّمْحِ ، عَنْ أَبِي الْهَيْثَمِ ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ أَنَّ رَجُلا هَاجَرَ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مِنَ الْيَمَنِ، فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، إِنِّي هَاجَرْتُ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " قَدْ هَجَرْتَ الشِّرْكَ، وَلَكِنَّهُ الْجِهَادُ فِي سَبِيلِ اللَّهِ، فَهَلْ لَكَ مِنْ أحَدٍ بِالْيَمَنِ؟ قَالَ: أَبَوَايَ، قَالَ: أَذِنَا لَكَ؟ قَالَ: لا، قَالَ: فَارْجِعْ فَاسْتَأْذِنْهُمَا، فَإِنْ أَذِنَا لَكَ فَجَاهِدْ وَإِلا فَبِرَّهُمَا" .
سیدنا ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ ایک آدمی یمن سے ہجرت کر کے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آکر کہنے لگا: اللہ کے رسول! میں نے ہجرت کی ہے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: آپ نے شرک کو چھوڑ دیا ہے مگر اللہ کی راہ میں جہاد کرنا پڑے گا، کیا یمن میں آپ کا کوئی رشتہ دار ہے؟ اس نے کہا: میرے والدین ہیں۔ آپ نے پوچھا: انہوں نے آپ کو اجازت دی ہے؟ اس نے کہا: نہیں! فرمایا: واپس جا کر ان سے اجازت لیں، اگر وہ دونوں اجازت دے دیں تو جہاد کیجیے ورنہ ان کے ساتھ حسن سلوک کریں۔ [المنتقى ابن الجارود/كتاب الطلاق/حدیث: 1035]
تخریج الحدیث: از غلام مصطفےٰ ظهير امن پوري: «إسناده ضعيف: سنن سعيد بن منصور: 2334، مسند الإمام أحمد: 3/75-76، سنن أبي داؤد: 2530، اس حدیث کو امام ابن حبان رحمہ اللہ (422) نے صحیح کہا ہے، امام حاکم رحمہ اللہ (10312) نے اس کی سند کو صحیح اور حافظ ہیثمی رحمہ اللہ (مجمع الزوائد: 8/138) نے حسن کہا ہے۔ دراج ابو سمح جمہور کے نزدیک ضعیف ہے۔»
الحكم على الحديث:
غلام مصطفےٰ ظهير امن پوري: إسناده ضعيف
الرواة الحديث:
اسم الشهرة | الرتبة عند ابن حجر/ذهبي | أحاديث |
|---|---|---|
| 👤←👥أبو سعيد الخدري | له ولأبيه صحبة | |
👤←👥سليمان بن عمرو العتواري سليمان بن عمرو العتواري ← أبو سعيد الخدري | ثقة | |
👤←👥دراج أبي السمح دراج أبي السمح ← سليمان بن عمرو العتواري | صدوق في حديثه عن أبي الهيثم ، ضعف | |
👤←👥عمرو بن الحارث بن يعقوب عمرو بن الحارث بن يعقوب ← دراج أبي السمح | ثقة فقيه حافظ | |
👤←👥عبد الله بن وهب المصري عبد الله بن وهب المصري ← عمرو بن الحارث بن يعقوب | ثقة حافظ ، عابد | |
👤←👥محمد بن عبد الله بن عبد الحكم محمد بن عبد الله بن عبد الحكم ← عبد الله بن وهب المصري | ثقة |
Al-Muntaqa Ibn al-Jarud Hadith 1035 in Urdu
سليمان بن عمرو العتواري ← أبو سعيد الخدري