علماء کرام کے آڈیو، ویڈیو دروس ، خطبات، دورہ قرآن، تعلیم القرآن اگر آپ ٹیکسٹ کی صورت میں ٹائپ کروانا چاہتے ہوں تو رابطہ کریں۔
+92-331-5902482
+92-331-5902482
المنتقى ابن الجارود سے متعلقہ
تمام کتب
ترقيم الرسالہ
عربی
اردو
امام کے اونچی جگہ (چبوترے وغیرہ) پر کھڑے ہو کر نماز پڑھانے کا بیان
حدیث نمبر: 313
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ خَشْرَمٍ ، قَالَ: أَنَا عِيسَى ، عَنِ الأَعْمَشِ ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ ، عَنْ هَمَّامٍ ، قَالَ: " صَلَّى حُذَيْفَةُ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ عَلَى دُكَّانٍ بِالْمَدِينَةِ وَخَلْفَهُ أَبُو مَسْعُودٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، فَأَخَذَ بِثَوْبِهِ، فَاجْتَذَبَهُ، فَلَمَّا صَلَّى، قَالَ لَهُ أَبُو مَسْعُودٍ: أَمَا عَلِمْتَ أَنَّ هَذَا يُكْرَهُ؟ قَالَ: بَلَى أَلا تَرَانِي قَدْ ذَكَرْتُهُ" .
ہمام بن منبہ رحمہ اللہ کہتے ہیں کہ سیدنا حذیفہ رضی اللہ عنہ نے مدینہ میں چبوترے پر نماز پڑھائی، سیدنا ابو مسعود رضی اللہ عنہ بھی ان کے پیچھے تھے، انہوں نے ان کا کپڑا پکڑ کر کھینچا، جب نماز سے فارغ ہوئے، تو سیدنا ابو مسعود رضی اللہ عنہ کہنے لگے: کیا آپ کو معلوم نہیں کہ ایسے نماز پڑھنا مکروہ ہے؟ انہوں نے کہا: جی ہاں! کیا آپ دیکھتے نہیں کہ مجھے یاد آ گیا ہے۔ [المنتقى ابن الجارود/كتاب الصلاة/حدیث: 313]
تخریج الحدیث: از غلام مصطفےٰ ظهير امن پوري: «إسناده ضعيف له شاهد ضعيف: سنن أبي داود: 597، اس حدیث کو امام ابن خزیمہ رحمہ اللہ (1523) امام ابن حبان رحمہ اللہ (2143) اور امام حاکم رحمہ اللہ (1/210) نے صحیح کہا ہے، حافظ ذہبی رحمہ اللہ نے ان کی موافقت کی ہے۔ اعمش مدلس ہیں، سماع کی تصریح نہیں مل سکی۔»
الحكم على الحديث:
غلام مصطفےٰ ظهير امن پوري:
إسناده ضعيف له شاهد ضعيف
الرواة الحديث:
Al-Muntaqa Ibn al-Jarud Hadith 313 in Urdu
إبراهيم النخعي ← همام بن الحارث النخعي