المنتقى ابن الجارود سے متعلقہ
تمام کتب
ترقيم الرسالہ
عربی
اردو
1. باب الجنائز
جنازوں کے احکام کا بیان
حدیث نمبر: 538
حَدَّثَنَا بَحْرُ بْنُ نَصْرٍ ، قَالَ: ثَنَا ابْنُ وَهْبٍ ، قَالَ: ثَنِي مُعَاوِيَةُ ، عَنْ حَبِيبِ بْنِ عُبَيْدٍ ، سَمِعَ جُبَيْرَ بْنَ نُفَيْرٍ الْحَضْرَمِيَّ ، يَقُولُ: سَمِعْتُ عَوْفَ بْنَ مَالِكٍ الأَشْجَعِيَّ ، يَقُولُ:" صَلَّى رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَلَى جَنَازَةٍ فَحَفِظْتُ مِنْ دُعَائِهِ وَهُوَ يَقُولُ: " اللَّهُمَّ اغْفِرْ لَهُ وَارْحَمْهُ، وَعَافِهِ وَاعْفُ عَنْهُ، وَأَكْرِمْ نُزُلَهُ وَوَسِّعْ مُدْخَلَهُ، وَاغْسِلْهُ بِالْمَاءِ وَالثَّلْجِ وَالْبَرَدِ، وَنَقِّهِ مِنَ الْخَطَايَا كَمَا نَقَّيْتَ الثَّوْبَ الأَبْيَضَ مِنَ الدَّنَسِ، وَأَبْدِلْهُ دَارًا خَيْرًا مِنْ دَارِهِ، وَأَهْلا خَيْرًا مِنْ أَهْلِهِ، وَزَوْجًا خَيْرًا مِنْ زَوْجِهِ، وَأَدْخِلْهُ الْجَنَّةَ وَأَعِذْهُ مِنْ عَذَابِ الْقَبْرِ" ، حَتَّى تَمَنَّيْتُ أَنْ لَوْ كُنْتُ أَنَا ذَلِكُ الْمَيِّتُ.
سیدنا عوف بن مالک الاشجعی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک میت کی نماز جنازہ پڑھائی، تو میں نے آپ کی دعاؤں میں سے ایک دعا یاد کر لی، آپ دعا کر رہے تھے: ”اے اللہ! اسے بخش دے، اس پر رحم فرما، اسے عذاب سے بچا، اس سے درگزر فرما، اس کی مہمانی اچھی طرح کر اور اس کی قبر فراخ کر دے، اسے پانی، برف اور اولوں سے دھو دے، اسے گناہوں سے ایسے پاک صاف کر دے، جیسے تو نے سفید کپڑے کو میل کچیل سے صاف کر دیا ہے، اسے اس کے گھر سے بہتر گھر عطا فرما، اس کے اہل سے بہتر اہل عطا فرما، اس کے ساتھی سے بہتر ساتھی عطا فرما، اسے جنت میں داخل کر دے اور عذاب قبر سے بچا لے۔“ سیدنا عوف بن مالک رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: ”مجھے خواہش ہوئی کاش کہ یہ میت میں ہوتا!“ [المنتقى ابن الجارود/كتاب الجنائز/حدیث: 538]
تخریج الحدیث: از غلام مصطفےٰ ظهير امن پوري: «صحيح مسلم: 963»
الحكم على الحديث:
غلام مصطفےٰ ظهير امن پوري: صحيح
الرواة الحديث:
Al-Muntaqa Ibn al-Jarud Hadith 538 in Urdu
جبير بن نفير الحضرمي ← عوف بن مالك الأشجعي