المنتقى ابن الجارود سے متعلقہ
تمام کتب
ترقيم الرسالہ
عربی
اردو
قسموں کے متعلق جو مروی ہے
حدیث نمبر: 924
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ أَبِي الْخَصِيبِ ، وَعَبْدُ اللَّهِ بْنُ هَاشِمٍ ، قَالا: ثنا وَكِيعٌ ، عَنْ عَلِيِّ بْنِ الْمُبَارَكِ ، عَنْ يَحْيَى بْنِ أَبِي كَثِيرٍ ، عَنْ أَبِي قِلابَةَ ، عَنْ ثَابِتِ بْنِ الضَّحَّاكِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " مَنْ حَلَفَ بِمِلَّةٍ سِوَى الإِسْلامِ كَاذِبًا فَهُوَ كَمَا قَالَ" ، الْحَدِيثُ لِعَلِيٍّ وَزَادَ: وَكَانَ مِمَّنْ بَايَعَ تَحْتَ الشَّجَرَةِ.
سیدنا ثابت بن ضحاک رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جس نے دین اسلام کی بجائے کسی اور دین کی جھوٹی قسم کھائی تو وہ ایسے ہی ہے جیسے اس نے کہا۔ (یعنی یوں کہے کہ اگر میں جھوٹا ہوں، تو میں یہودی ہو جاؤں وغیرہ تو وہ یہودی ہو جائے گا۔) یہ حدیث علی بن محمد کی ہے، اس میں یہ اضافہ بھی ہے کہ سیدنا ثابت بن ضحاک رضی اللہ عنہ ان صحابہ کرام میں شامل ہیں، جنہوں نے درخت کے نیچے آپ کی بیعت (بیعت رضوان) کی تھی۔ [المنتقى ابن الجارود/كتاب الطلاق/حدیث: 924]
تخریج الحدیث: از غلام مصطفےٰ ظهير امن پوري: «صحيح البخاري: 6047، صحيح مسلم: 110۔»
الحكم على الحديث:
غلام مصطفےٰ ظهير امن پوري:
صحيح
الرواة الحديث:
عبد الله بن زيد الجرمي ← ثابت بن الضحاك الأنصاري