🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم محمدعوامہ سے تلاش کل احادیث (39098)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم سعد الشژی سے تلاش کل احادیث (40754)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
124. ما قالوا فيما رضي فيه من المسألة لصاحبها؟
بعض حضرات نے کچھ مخصوص لوگوں کیلئے سوال کرنے کی گنجائش اور رخصت دی ہے
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 10788 ترقیم الشثری: -- 10993
١٠٩٩٣ - حدثنا الفضل بن دكين عن حماد بن زيد عن هارون بن (رئاب) (١) عن كنانة (بن) (٢) نعيم عن (قبيصة) (٣) بن المخارق الهلالي قال: تحملت حمالة فاتيت رسول الله ﷺ اساله فيها، فقال:" (اقم) (٤) يا قبيصة حتى تاتينا الصدقة فآمر لك بها". قال: قال لي رسول الله ﷺ:"يا قبيصة إن المسالة لا تحل إلا لاحد ثلاثة: رجل تحمل حمالة فحلت له المسالة حتى (يصيبها) (٥) ثم يمسك، ورجل اصابته جائحة فاجتاحت ماله فحلت له المسالة حتى يصيب قواما من عيش (ثم يمسك) (٦) ، ورجل اصابته فاقة حتى يقول ثلاثة من ذوي الحجى من قومه قد اصابت فلانا فاقة فحلت له المسالة حتى يصيب قواما من عيش (ثم يمسك) (٧) ". (قال) (٨) :"يا قبيصة ما سواهن من المسالة سحت ياكلها صاحبها" (٩) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب، هـ]: (وباب).
(٢) في [ب، ك]: (عن).
(٣) في [ص، ك]: (قبيضة).
(٤) سقط من: [ب]، وفي [ح]: (قم).
(٥) في [ب]: (يصيب قوامه).
(٦) في [ب] زيادة: (ثم يمسك).
(٧) سقط من: [أ، ح، ص، ز، ك].
(٨) سقط من: [ب].
(٩) صحيح، أخرجه مسلم (١٠٤٤) وأحمد (١٥٩١٦).

حدثنا الفضل بن دكين ، عن حماد بن زيد ، عن هارون بن رئاب ، عن كنانة بن نعيم ، عن قبيصة بن المخارق الهلالي ، قال: تحملت حمالة، فاتيت رسول الله صلى الله عليه وسلم اساله فيها فقال:" اقم يا قبيصة حتى تاتينا الصدقة فآمر لك بها" قال: قال لي رسول الله صلى الله عليه وسلم:" يا قبيصة إن المسالة لا تحل إلا لاحد ثلاثة: رجل تحمل حمالة فحلت له المسالة حتى يصيبها ثم يمسك، ورجل اصابته جائحة فاجتاحت ماله فحلت له المسالة حتى يصيب قواما من عيش، ورجل اصابته فاقة حتى يقول ثلاثة من ذوي الحجا من قومه قد اصابت فلانا فاقة، فحلت له المسالة حتى يصيب قواما من عيش" قال:" يا قبيصة ما سواهن من المسالة سحت ياكلها صاحبها"
حضرت قبیصہ بن المخارق الہلالی رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ میں (صلح کرانے کے لئے) ایک مالی بوجھ کا ذمہ دار ہوگیا تو میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں سوال کرنے کی غرض سے حاضر ہوا۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: اے قبیصہ ٹھہر جا یہاں تک کہ ہمارے پاس صدقہ (کا مال) آجائے تو ہم اس میں سے تیرے لئے حکم فرمائیں۔ پھر مجھ سے نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: سوال کرنا تین اشخاص کے علاوہ کسی کے لئے جائز نہیں ہے۔ ایک وہ شخص جو مالی بوجھ کا ذمہ دار ہوگیا ہو تو اس کیلئے سوال کرنا جائز ہے یہاں تک کہ اس کو ادا کر دے اور پھر (سوال کرنے سے) رک جائے، دوسرا وہ شخص جس کو کوئی آفت پہنچے اور وہ اس کے مال کو ہلاک کر دے تو اس کیلئے سوال کرنا جائز ہے یہاں تک کہ اس کے رہن سہن کی زندگی کو کچھ تقویت پہنچے اور وہ پھر (سوال کرنے سے) رک جائے، اور تیسرا وہ شخص جس کو فاقہ پہنچے یہاں تک کہ تین صاحب رائے شخص اس کے قبیلہ کے یہ کہیں کہ تحقیق فلاں کو فاقہ پہنچا ہے، تو اس کیلئے سوال کرنا جائز ہے یہاں تک کہ اس کے رہن سہن کو تقویت ملے پھر وہ (سوال کرنے سے) رک جائے، اے قبیصہ ان کے علاوہ سوال کرنا حرام ہے جسے سوال کرنے والا کھاتا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزكاة/حدیث: 10993]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 10993، ترقيم محمد عوامة 10788)


Musanif Ibn Abi Shaiba Hadith 10993 in Urdu