الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
212. ما قالوا في الرجل يقول لأم ولده: أنت علي حرام
اگر کوئی شخص اپنی ام ولد سے کہے کہ تو مجھ پر حرام ہے تو کیا حکم ہے؟
ترقیم عوامۃ: 19420 ترقیم الشثری: -- 20201
٢٠٢٠١ - حدثنا ابو بكر قال: نا علي بن مسهر عن داود عن الشعبي عن ⦗٤٤٧⦘ مسروق قال: حرم رسول الله ﷺ ام (ولده) (١) وحلف: لا يقربها فانزل الله تعالى: ﴿ياايها النبي لم تحرم ما احل الله لك تبتغي مرضات ازواجك﴾ [التحريم: ١] ، إلى آخر الآية، فقيل له: اما الحرام فحلال، واما اليمين التي (حلفت) (٢) عليها فقد فرض الله (تعالى) (٣) تحلة ايمانكم في اليمين التي (حلفت) (٤) عليها (٥)
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [س]: (ولد).
(٢) في [أ، س، ز، ط، هـ]: (حلف).
(٣) في [أ، ب، جـ، ز، ك]: (لكم)، وسقط من: [ط].
(٤) في [أ، ب، ط، هـ]: (حلف).
(٥) مرسل؛ مسروق تابعي.
حضرت مسروق رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی ام ولد کو اپنے اوپر حرام کرلیا اور اس بات کی قسم کھالی کہ اس کے قریب نہیں جائیں گے۔ اس پر اللہ تعالیٰ نے یہ آیت آخر تک نازل فرمائی { یَا أَیُّہَا النَّبِیُّ لِمَ تُحَرِّمُ مَا أَحَلَّ اللَّہُ لَکَ تَبْتَغِی مَرْضَاۃَ أَزْوَاجِکَ } تو اس میں آپ سے کہا گیا کہ جسے حرام کیا ہے وہ حلال ہے اور جو قسم آپ نے کھائی ہے تو اللہ تعالیٰ نے قسموں کا کفارہ مقرر فرما دیا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطلاق/حدیث: 20201]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 20201، ترقيم محمد عوامة 19420)
Musanif Ibn Abi Shaiba Hadith 20201 in Urdu