🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم محمدعوامہ سے تلاش کل احادیث (39098)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم سعد الشژی سے تلاش کل احادیث (40754)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
1. ما ذكر في فضل الجهاد والحث (عليه)
جہاد کی فضیلت اور اس کی ترغیب
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 19673 ترقیم الشثری: -- 20474
٢٠٤٧٤ - حدثنا زيد بن حباب عن جعفر بن سليمان الضبعي نا ابو عمران الجوني عن ابي بكر بن ابي موسى الاشعري قال: سمعت ابي تجاه العدو يقول: سمعت رسول الله ﷺ:"إن السيوف مفاتيح الجنة"، فقال له رجل (رث) (١) الهيئة: انت سمعت هذا من رسول الله ﷺ؟ قال: نعم! فسل سيفه وكسر غمده والتفت إلى اصحابه، وقال: اقرا عليكم السلام، ثم تقدم إلى العدو فقاتل حتى قتل (٢) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [س]: (أث)، وفي [ك]: (رك).
(٢) صحيح؛ أخرجه مسلم (١٩٠٢)، وأحمد (١٩٥٣٨).

حضرت ابوبکر بن ا بی موسیٰ اشعری رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ ایک مرتبہ میرے والد نے دشمن کا آمنا سامنا ہونے پر فرمایا کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا تھا کہ تلواریں جنت کی چابیاں ہیں۔ یہ حدیث سن کر ایک پراگندہ حالت کے حامل شخص نے کہا کہ اے ابو موسیٰ رضی اللہ عنہ! کیا یہ بات آپ نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے سنی ہے؟ حضرت ابو موسیٰ رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ہاں، میں نے سنی ہے۔ اس پر اس آدمی نے اپنی تلوار نکالی اور نیام کو توڑ کر اپنے ساتھیوں کو سلام کیا پھر دشمن کی طرف بڑھا اور ان سے لڑتا رہا، یہاں تک کہ شہید ہوگیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجهاد/حدیث: 20474]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 20474، ترقيم محمد عوامة 19673)


Musanif Ibn Abi Shaiba Hadith 20474 in Urdu