🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم محمدعوامہ سے تلاش کل احادیث (39098)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم سعد الشژی سے تلاش کل احادیث (40754)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
1. ما ذكر في فضل الجهاد والحث (عليه)
جہاد کی فضیلت اور اس کی ترغیب
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 19748 ترقیم الشثری: -- 20551
٢٠٥٥١ - حدثنا عفان نا حماد بن سلمة عن عطاء بن السائب عن مرة عن عبد الله قال النبي ﷺ:"عجب رينا من رجلين: رجل (قام من) (١) فراشه (٢) ولحافه من بين (حبه) (٣) واهله إلى صلاته (رغبة) (٤) فيما عندي وشفقة ⦗٥٣⦘ مما عندي، ورجل غزا في سبيل الله (تعالى) (٥) ففر اصحابه فعلم ما عليه في الفرار وما له في الرجوع فرجع حتى اهريق دمه فيقول الله (تعالى) (٦) لملائكته: يا ملائكتي، انظروا إلى عبدي رجع حتى اهريق دمه، رغبة فيما عندي وشفقة مما عندي" (٧) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب، س، هـ]: (فارش).
(٢) في [س] حاشيته: (فارق).
(٣) في [أ، ب]: (جنبه).
(٤) في [ط]: (نرعبه).
(٥) سقط من: [أ، ب، جـ، ز، ط، ك].
(٦) سقط من: [جـ، ز، ك].
(٧) صحيح؛ ولا يصح الاعتماد على المراسيل في توهينه، ورواية حماد عن عطاء قبل الاختلاط، أخرجه أحمد (٣٩٤٩)، وابن حبان (٢٥٥٧)، وأبو داود (٢٥٣٦)، والحاكم ٢/ ١١٢، والبيهقي ٦/ ٤٩، والطبراني (١٠٣٨٣)، وابن أبي عاصم في السنة (٥٦٩)، وأبو يعلى (٥٣٦١)، والشاشي (٨٧٦)، وأبو نعيم ٤/ ١٦٧، والبغوي ٩٣٠، والبيهقي ٩/ ٤٦.

حضرت عبداللہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ ہمارا رب دو آدمیوں پر تعجب فرماتا ہے (یعنی ان کو دیکھ کر بہت خوش ہوتا ہے)۔ ایک وہ آدمی جو اپنی محبوب بیوی اور گھر والوں کے درمیان سے اپنا بستر اور لحاف چھوڑ کر میرے انعامات کی چاہت اور میرے عذاب کے ڈر سے نماز کے لیے کھڑا ہوجائے۔ دوسرا وہ آدمی جو اللہ کے راستے میں جہاد کرے، اس کے ساتھی بھاگ جائیں، اسے میدان جنگ سے بھاگنے کا وبال اور واپس پلٹنے کا اجر یاد آئے اور وہ واپس پلٹ کر دشمن پر لپکے یہاں تک کہ اس کا خون بہا دیا جائے۔ اس پر اللہ تعالیٰ فرشتوں سے فرماتے ہیں کہ اے میرے فرشتو! میرے اس بندے کو دیکھو، یہ میرے انعامات کی چاہت اور میرے عذاب کے ڈر سے واپس پلٹا یہاں تک کہ اس کا خون بہا دیا گیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجهاد/حدیث: 20551]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 20551، ترقيم محمد عوامة 19748)


Musanif Ibn Abi Shaiba Hadith 20551 in Urdu