مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
1. في الشريكين من قال: الربح على ما اصطلحا عليه و (الوضيعة) على (رأس) المال
ان حضرات کے اقوال کا تذکرہ جو فرماتے ہیں کہ اگر کسی چیز میں دو شریک ہوں تو نفع ان کی طے کردہ مقدار کے بقدر تقسیم ہو گا اور نقصان راس المال میں سے پورا کیا جائے گا
ترقیم عوامۃ: 20334 ترقیم الشثری: -- 21155
٢١١٥٥ - حدثنا عبد الصمد بن عبد الوارث عن شعبة قال: سالت الحكم وحمادا وقتادة عن رجلين اشترفي فجاء احدهما بالفين (وجاء) (١) الآخر بالف فاشتركا واشترطا ان الوضيعة بينهما والربح نصفين، (فقالوا) (٢): الربح على ما (اشترطا) (٣) عليه، و (الوضيعة) (٤) على المال.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [س].
(٢) في [أ، ب، هـ، س، ط، ز، ع]: (فقال).
(٣) (اشترطوا) في [أ، ب، ز، س، ط، ك].
(٤) في [س]: (الوضعية)، وفي [ز]: (الوصية).
حضرت شعبہ فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت حکم، حضرت حماد اور حضرت قتادہ سے سوال کیا کہ اگر دو آدمیوں نے باہم شراکت پر کام کیا، ایک دو ہزار اور دوسرا ایک ہزار لایا۔ انہوں نے یہ شرط لگائی کہ نقصان دونوں کے درمیان ہوگا اور نفع بھی دونوں کو آدھا آدھا ملے گا۔ اس کا کیا حکم ہے؟ انہوں نے فرمایا کہ نفع طے کردہ شرط کے مطابق ہوگا اور نقصان اصل مال میں سے پورا کیا جائے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 21155]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 21155، ترقيم محمد عوامة 20334)