🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم محمدعوامہ سے تلاش کل احادیث (39098)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم سعد الشژی سے تلاش کل احادیث (40754)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
7. في تعليق (التمائم) والرقى
دھاگے اور تعویذات باندھنے (اور لٹکانے) کے بارے میں (روایات)
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 23928 ترقیم الشثری: -- 25006
٢٥٠٠٦ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا علي بن مسهر عن يزيد قال: اخبرني زيد ابن وهب قال: انطلق حذيفة إلى رجل من النخع يعوده، فانطلق وانطلقت معه، فدخل عليه ودخلت معه، فلمس عضده فراى فيه خيطا فاخذه فقطعه، ثم قال: لو مت وهذا في عضدك ما صليت عليك (١) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) ضعيف؛ لضعف يزيد.
حضرت یزید سے روایت ہے کہتے ہیں: کہ مجھے زید بن وہب نے بتایا کہ حضرت حذیفہ رضی اللہ عنہ قبیلہ نخع کے ایک آدمی کی عیادت کرنے کے لئے گئے۔ وہ چلے تو میں بھی ان کے ہمراہ چل پڑا۔ پس وہ اس کے پاس پہنچے تو میں بھی اس کے پاس پہنچ گیا۔ پھر حضرت حذیفہ رضی اللہ عنہ نے اس کے بازو کو چھوا تو اس میں انہوں نے ایک دھاگہ دیکھا۔ آپ نے اس دھاگہ کو پکڑا اور توڑ دیا۔ پھر آپ نے فرمایا۔ اگر تم اس حالت میں مرجاتے کہ یہ دھاگہ تمہارے بازو میں ہوتا تو میں تمہارا جنازہ نہ پڑھتا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الطب/حدیث: 25006]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 25006، ترقيم محمد عوامة 23928)


Musanif Ibn Abi Shaiba Hadith 25006 in Urdu