🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم محمدعوامہ سے تلاش کل احادیث (39098)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم سعد الشژی سے تلاش کل احادیث (40754)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
26. في الأخذ على الرقية من رخص (فيه)
دم پر کچھ (عوض) لینے میں اجازت دینے والوں کا بیان
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 24052 ترقیم الشثری: -- 25132
٢٥١٣٢ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا عبد الرحيم عن زكريا عن عامر قال: حدثني خارجة بن الصلت (ان عمه) (١) اتى النبي ﷺ، فلما رجع مر على اعرابي مجنون موثق في الحديد، فقال بعضهم: اعندك شيء تداويه به؟ فإن صاحبكم قد (جاء) (٢) بخير، فرقيته بام القرآن ثلاثة ايام، كل يوم مرتين، فبرا، فاعطوني مائة شاة، فلما قدمت اتيت النبي ﷺ فاخبرته فقال:"اقلت غير هذا؟" قلت: لا، قال:"كلها بسم الله، فلعمري لئن (اكل) (٣) برقية باطل، لقد ⦗١٦٢⦘ اكلت برقية حق" (٤) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ح، ط، هـ]: (أنه)، وفي [ز]: (أن عن).
(٢) في [جـ]: (جاءكم).
(٣) في [هـ]: (أكلت).
(٤) حسن؛ خارجة بن الصلت صدوق، أخرجه أحمد (٢١٨٣٥)، وأبو داود (٣٨٩٦)، والنسائي في عمل اليوم والليلة (١٠٣٢)، وابن حبان (٦١١١)، والحاكم ١/ ٥٥٩، والطبراني ١٧/ ٥٠٩، والطحاوي ٤/ ١٢٦، وابن الأثير ٦/ ٣٦٧، والمزي ٨/ ١٤، وابن السني (٦٣٠)، والطيالسي (١٣٦٣)، والبيهقي في الدلائل ٧/ ٩١.

حضرت خارجہ بن صلت بیان کرتے ہیں کہ ان کے چچا نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے پھر جب وہ واپس ہوئے تو ان کا گزر ایک ایسے مجنون دیہاتی پر ہوا جس کو بیڑیوں میں جکڑا ہو اتھا کچھ لوگوں نے (ان کے چچا سے) کہا۔ کیا تمہارے پا س کوئی ایسی چیز ہے۔ جس کے ذریعے تم اس کا علاج کرسکو؟ کیونکہ تمہارا ساتھی (مراد آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) خیر کی بات لے کر آیا ہے۔ پس میں نے اس دیہاتی کو تین دن تک، ہر روز دو مرتبہ سورة فاتحہ پڑھ کر دم کیا تو وہ صحت یا ب ہوگیا۔ اس پر ان لوگوں نے مجھے سو بکریاں عطیہ میں دیں۔ پھر جب میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں پہنچا تو میں نے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو یہ بات بتائی۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے پوچھا۔ ”کیا تم نے اس کے علاوہ کچھ پڑھا تھا؟“ میں نے عرض کیا: نہیں۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے جواب میں ارشاد فرمایا: ”ان بکریوں کو کھاؤ، بسم اللہ کرو۔ میری عمر کی قسم! جس کسی نے باطل دم کے ذریعہ کھایا (سو کھایا) لیکن تم نے یقینا برحق دم کے ذریعہ کھایا ہے۔“ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الطب/حدیث: 25132]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 25132، ترقيم محمد عوامة 24052)


Musanif Ibn Abi Shaiba Hadith 25132 in Urdu