Eng Ur-Latn Book Store
🏠 💻 📰 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم محمدعوامہ سے تلاش کل احادیث (39098)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم سعد الشژی سے تلاش کل احادیث (40754)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
1. في أكل الأرنب
خرگوش کھانے کے بارے میں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 24760 ترقیم الشثری: -- 25858
٢٥٨٥٨ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا وكيع عن طلحة بن يحيى عن موسى بن طلحة ان رجلا سال عمر عن الارنب فقال عمر: لولا اني اكره ان ازيد في الحديث (او) (١) انقص منه، وسارسل لك إلى رجل، فارسل إلى عمار فجاء فقال: كنا مع النبي ﷺ فنزلنا في موضع كذا وكذا، قال: فاهدى إليه رجل من الاعراب ارنبا فاكلناها، فقال الاعرابي: إني رايت دما، فقال النبي ﷺ (٢):"لا باس" (٣).

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، هـ، ح]: (و).
(٢) سقط من: [ز].
(٣) منقطع؛ موسى بن طلحة لم يدرك عمر، أخرجه أحمد (٢١٠)، والطيالسي (٩٤٢)، والنسائي في الكبرى (٤٨٢٣)، وابن خزيمة (٢١٢٧)، والحميدي (١٣٦)، وعبد الرزاق (٧٨٧٤)، وأبو يعلى (١٨٥).

حضرت موسیٰ بن طلحہ سے روایت ہے کہ ایک آدمی نے حضرت عمر سے خرگوش کے متعلق سوال کیا؟ تو حضرت عمر نے جواباً ارشاد فرمایا۔ اگر مجھے یہ بات ناپسند نہ ہوتی کہ مجھ سے حدیث (بیان کرنے) میں کمی یا زیادتی ہوجائے گی۔ (تو میں خود بیان کرتا) لیکن میں تمہارے لئے عنقریب ایک آدمی کی طرف قاصد روانہ کروں گا۔ چناچہ آپ نے حضرت عمار کی طر ف قاصد بھیجا۔ پس وہ تشریف لائے۔ تو انہوں نے فرمایا۔ ہم جناب نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ہمراہ تھے۔ پس ہم ایسی ایسی جگہ پر اترے۔ حضرت عمار نے کہا۔ ایک دیہاتی نے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو ایک خرگوش ہدیۃً بھیجا۔ پس ہم نے اس کو کھایا۔ دیہاتی نے کہا۔ میں نے خون دیکھا ہے۔ تو اس پر نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: کوئی حرج نہیں ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأطعمة/حدیث: 25858]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 25858، ترقيم محمد عوامة 24760)