مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
1. ما ذكر في الرفق والتؤدة
ان روایات کا بیان جو نرمی اور محبت کرنے کے بارے میں ذکر کی گئیں
ترقیم عوامۃ: 25813 ترقیم الشثری: -- 26945
٢٦٩٤٥ - (حدثنا ابو بكر قال: حدثنا) (١) شريك عن المقدام بن شريح عن ابيه قال: سالت عائشة عن البداوة فقالت: كان رسول الله ﷺ يبدو إلى هذه التلاع وانه اراد البداوة مرة فارسل إلي ناقة (محرمة) (٢) من إبل الصدقة فقال: لي يا عائشة ارفقي فإن الرفق لم يكن في شيء (قط) (٣) إلا زانه ولا نزع من شيء قط إلا شانه (٤).
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [أ، جـ، ز].
(٢) في [س]: (المجرمة)، وفي [ع]: (مخرمة).
(٣) سقط من: [هـ، ط].
(٤) حسن؛ شريك صدوق، أخرجه أحمد (٢٤٣٠٧)، ومسلم (٢٥٩٤).
حضرت شریح فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے صحرا میں مقام ہونے سے متعلق سوال کیا؟ آپ نے فرمایا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ان ٹیلوں کی طرف جاتے تھے اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ایک مرتبہ صحرا میں جانے کا ارادہ کیا تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے صدقہ کی اونٹنیوں میں سے ایک سرکش اونٹنی میری طرف بھیجی اور مجھ سے فرمایا: اے عائشہ رضی اللہ عنہا! نرمی اختیار کرو، اس لیے کہ نرمی جس چیز میں بھی ہوتی ہے اسے خوبصورت بنا دیتی ہے اور کسی چیز سے نرمی نہیں کھینچی جاتی مگر وہ بدصورت ہوجاتی ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 26945]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 26945، ترقيم محمد عوامة 25813)