مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
182. الرجل (يرمي) امرأته بالشي أو أمته
اس آدمی کا بیان جو اپنی بیوی یا باندی کو کوئی چیز مار دے
ترقیم عوامۃ: Not Found ترقیم الشثری: -- 29726
٢٩٧٢٦ - وعن عطاء ان قتادة كانت له ام ولد ترعى غنمه فقال له ابنه منها: حتى (متى) (١) تستامي امي؟ (والله) (٢) لا (تستاميها) (٣) اكثر مما استاميتها، قال: إنك لها هنا، فخذفه بالسيف فقتله، فكتب في ذلك سراقة بن جعشم إلى عمر، فكتب إليه عمر: (وافني) (٤) به وبعشرين ومئة، قال حجاج: وقال بعضهم: وباربعين ومئة، فاخذ منها ثلاثين حقة، وثلاثين جذعة، واربعين ما بين ثنية إلى بازل عامها، كلها خلفة، فقسمها بين إخوته ولم يورثه شيئا (٥) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [أ، ب، ط].
(٢) في [هـ]: (وأنه).
(٣) في [ط، هـ]: (تستأمها).
(٤) في [هـ]: (فائتني)، وفي [ط]: (واتني).
(٥) منقطع، قتادة لم يدرك عمر.
حضرت عطاء فرماتے ہیں کہ حضرت قتادہ کی ایک ام ولدہ تھیں جو ان کی بکریاں چراتی تھیں اس باندی سے ہونے والے آپ کے بیٹے نے آپ سے کہا: کب تک تم میری ماں کو باندی بنا کر رکھو گے؟ اللہ کی قسم! تم اس کو باندی نہیں بنا سکتے اس مدت سے زیادہ جتنا پہلے تم نے اس کو باندی بنا کر رکھ لیا ہے۔ آپ نے کہا: تو یہاں اسی کی خاطر ہے! پس آپ نے اس بیٹے کو تلوار ماری اور قتل کردیا پھر اس بارے میں حضرت سراقہ بن جعشم نے حضرت عمر کو خط لکھا تو حضرت عمر نے انہیں جواب لکھا: اسے اور ایک سو بیس اونٹوں کو میرے پاس لے آؤ۔ راوی حجاج فرماتے ہیں کہ بعض نے ایک سو چالیس کہا ہے۔ پس آپ نے ان میں سے تیس حقہ، تیس جذعہ اور ثنیہ سے لے کر بازل تک کے چالیس اونٹ لیے، وہ سب حاملہ تھیں۔ پھر آپ نے انہیں اس شخص کے بھائیوں میں تقسیم کردیا اور اسے کسی چیز کا وارث نہیں بنایا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الديات/حدیث: 29726]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 29726، ترقيم محمد عوامة ---)
Musanif Ibn Abi Shaiba Hadith 29726 in Urdu