🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم محمدعوامہ سے تلاش کل احادیث (39098)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم سعد الشژی سے تلاش کل احادیث (40754)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
21. ما يقال: في دبر الصلوات؟
نماز کے بعد جو کلمات کہے جاتے ہیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: Not Found ترقیم الشثری: -- 31233
٣١٢٣٣ - (و) (١) عن سفيان عن عبد العزيز بن رفيع سمعه من (ابي) (٢) عمر عن ابي الدرداء قال: قلت: يا رسول الله ذهب الاغنياء بالاجر، يصلون كما نصلي، ويصومون كما نصوم، ويحجون كما نحج، ويتصدقون ولا نجد ما نتصدق (٣) ، قال: فقال:"الا ادلكم على شيء إذا فعلتموه ادركتم من سبقكم، ولا يدرككم من بعدكم إلا من عمل بالذي تعملون: تسبحون الله ثلاثا وثلاثين، وتحمدونه ثلاثا (وثلاثين) (٤) ، وتكبرونه اربعا وثلاثين في دبر كل صلاة" (٥) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [ط].
(٢) في [جـ]: (ابن).
(٣) في [هـ]: زيادة (به).
(٤) لم يتضح في: [ط].
(٥) مجهول منقطع؛ لجهالة أبي عمر الصيني ولم يثبت سماعه من أبي الدرداء، وانظر: ما قبله.

حضرت ابو الدرداء فرماتے ہیں: میں نے کہا: اے اللہ کے رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم)! مالدار لوگ اجر وثواب میں ہم سے بڑھ گئے ہیں۔ وہ لوگ نماز پڑھتے ہیں جیسے ہم نماز پڑھتے ہیں، اور وہ لوگ روزے رکھتے ہیں جیسا کہ ہم روزے رکھتے ہیں، اور وہ لوگ حج بھی کرتے ہیں جیسا کہ ہم حج کرتے ہیں، اور وہ صدقہ بھی دیتے ہیں، اور ہم اتنا مال ہی نہیں پاتے جس کا صدقہ کریں؟ حضرت ابو الدرداء کہتے ہیں پھر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: کیا میں تمہیں ایسی چیز نہ بتاؤں جس کو اگر تم کرو گے تو سبقت کرنے والوں کے اجر کو پہنچ جاؤ گے اور تمہارے بعد تمہارے اجر تک صرف وہی پہنچ سکے گا جو تمہاری طرح یہ عمل کرے گا: ”تم لوگ ہر نماز کے بعد تینتیس مرتبہ سبحان اللہ، اور تینتیس مرتبہ الحمد للہ، اور چونتیس مرتبہ اللہ اکبر کہا کرو۔“ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الدعاء/حدیث: 31233]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 31233، ترقيم محمد عوامة ---)


Musanif Ibn Abi Shaiba Hadith 31233 in Urdu