مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
7. رجل مات وترك أختيه لأبيه وأمه وإخوة وأخوات لأب أو ترك ابنته وبنات (ابنه) وابن (ابنه)
اس آدمی کا بیان جس نے مرتے وقت اپنی دو حقیقی بہنیں، اور علاتی بہن بھائی چھوڑے یا ایک بیٹی، بہت سی پوتیاں اور ایک پوتا چھوڑے
ترقیم عوامۃ: Not Found ترقیم الشثری: -- 33145
٣٣١٤٥ - فخرج (١) خرجه إلى المدينة، قال: فجاء وهو يرى ان يشرك بينهم، قال: فقال له علقمة: ما ردك عن قول (عبد الله) (٢) القيت احدا هو اثبت في نفسك منه؟ قال: فقال: لا، ولكن لقيت زيد بن ثابت فوجدته من الراسخين في العلم.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) أي مسروق.
(٢) في [أ، ب]: (عبيد اللَّه).
چناچہ ایسا ہوا کہ وہ ایک مرتبہ مدینہ منوّرہ تشریف لے گئے، راوی کہتے ہیں کہ جب واپس آئے تو ان کی رائے یہ ہوچکی تھی کہ مردوں اور عورتوں کو شریک کیا جائے، راوی کہتے ہیں کہ حضرت علقمہ نے ان سے فرمایا کہ تمہیں حضرت عبد اللہ رضی اللہ عنہ کی رائے سے کس نے پھیرا؟ کیا آپ کسی ایسے شخص سے ملے ہیں جو آپ کے خیال میں ان سے زیادہ باوثوق ہو؟ راوی کہتے ہیں کہ انہوں نے فرمایا کہ نہیں! لیکن میں حضرت زید بن ثابت رضی اللہ عنہ سے ملا تو میں نے ان کو پختہ علم والے حضرات میں سے پایا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفرائض/حدیث: 33145]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 33145، ترقيم محمد عوامة ---)
Musanif Ibn Abi Shaiba Hadith 33145 in Urdu