مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
30. في امرأة مسلمة تركت أمها مسلمة ولها إخوة نصارى أو يهود أو كفار
اس مسلمان عورت کا بیان جو اپنی مسلمان ماں چھوڑ جائے اور اسکے نصرانی، یہودی یا کافر بھائی ہوں
ترقیم عوامۃ: Not Found ترقیم الشثری: -- 33280
٣٣٢٨٠ - قال ابو بكر: فهي فيما قضى اصحاب النبي ﷺ غير عبد الله اربعة اسهم، فهي (لذي) (١) العصبة، وهي في قضاء عبد الله خمسة اسهم، فهي (لذي) (٢) ⦗٢٨٥⦘ العصبة بالرحم، قال ابو بكر: فهذه في قولهم جميعا من ستة اسهم، إن كان في قول عبد الله فللام السدس ويبقى خمسة، وإن كان في قول اصحاب النبي ﷺ فللام الثلث وهو سهمان، واربعة لسائر العصبة.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [م]: (لأدنى).
(٢) في [م]: (لأدنى).
ابو بکر فرماتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے صحابہ نے حضرت عبد اللہ رضی اللہ عنہ کے علاوہ جو فیصلہ فرمایا اس کے مطابق یہ چار حصّے ہیں اور یہ عصبہ کے لئے ہیں، اور حضرت عبد اللہ رضی اللہ عنہ کے فیصلے کے مطابق یہ پانچ حصّے ہیں اور یہ رشتہ داری کی وجہ سے عصبہ بن جانے والے رشتہ داروں کے لئے ہیں۔ ابو بکر فرماتے ہیں کہ یہ مسئلہ ان تمام حضرات کے قول کے مطابق چھ حصّوں سے نکلے گا، اگر حضرت عبد اللہ رضی اللہ عنہ کے قول کے مطابق ہو تو ماں کے لئے چھٹا حصّہ ہوگا اور پانچ حصّے باقی بچیں گے، اور اگر نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے صحابہ کے قول کے مطابق ہو تو ماں کے لئے ایک تہائی مال یعنی دو حصّے ہیں اور چار حصّے باقی عصبہ کے لئے ہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفرائض/حدیث: 33280]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 33280، ترقيم محمد عوامة ---)
Musanif Ibn Abi Shaiba Hadith 33280 in Urdu