مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
2. في الإمارة
امارت کا بیان
ترقیم عوامۃ: 33213 ترقیم الشثری: -- 34729
٣٤٧٢٩ - حدثنا ابن نمير قال: ثنا فضيل بن غزوان عن محمد (الراسبي) (١) عن بشر بن عاصم قال: كتب عمر بن الخطاب عهده فقال: لا حاجة لي فيه، إني سمعت رسول الله ﷺ يقول:"إن الولاة يجاء بهم يوم القيامة فيقفون على شفير جهنم، فمن كان (مطواعا) (٢) لله تناوله الله بيمينه حتى ينجيه، ومن عصى الله انخرق به الجسر إلى واد من نار (تلتهب) (٣) التهابا"، قال: قال رسول الله ﷺ، فارسل عمر إلى ابي ذر وإلى سلمان، فقال لابي ذر: انت سمعت هذا الحديث من رسول الله ﷺ؟ قال: نعم والله، وبعد الوادي واد آخر من نار، قال: وسال سلمان فكره ان يخبر بشيء، فقال عمر: من ياخذها بما فيها، فقال ابو ذر: من (سلت) (٤) ⦗٢١٢⦘ الله انفه وعينيه واصدع خده إلى الارض (٥) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب]: (المراسي).
(٢) في [أ، ب]: (تطوعًا).
(٣) في [أ، ب]: (يلتهب).
(٤) في مسند ابن أبي شيبة: (سلب).
(٥) مجهول؛ لجهالة الراسبي، أخرجه ابن أبي شيبة في المسند (٥٨٧)، وأحمد بن منيع كما في المطالب (٢٠٩٩)، وأبو نعيم في معرفة الصحابة (١١٧٥)، وذكره ابن حجر في الإصابة ترجمة رقم (٦٦٣)، ورواه بنحوه ابن أبي عاصم في الآحاد (١٥٩١)، والطبراني (١٢١٩)، وعبد بن حميد (٤٣٠).
حضرت بشر بن عاصم رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ حضرت عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ نے ان کی طرف ایک عہدہ سپرد کرنا چاہا۔ تو انہوں نے فرمایا: مجھے اس کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔ بیشک میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو یوں فرماتے ہوئے سنا کہ عہدیداران سلطنت کو قیامت کے دن لایا جائے گا اور ان کو جہنم کے کنارے پر کھڑا کردیا جائے گا۔ پس ان میں سے جو اللہ کا فرمانبردار ہوگا تو اللہ اس کو اپنے داہنے ہاتھ سے پکڑ لیں گے یہاں تک کہ اس کہ جہنم سے نجات دیں گے، اور جس نے اللہ کی نافرمانی کی ہوگی تو جہنم کا پُل اس کو وادی میں پھینکے گا جہاں آگ اس کو لپیٹ لے گی۔ راوی کہتے ہیں حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے حضرت ابو ذر رضی اللہ عنہ اور حضرت سلمان رضی اللہ عنہ کی طرف قاصد بھیجا۔ اور حضرت ابو ذر رضی اللہ عنہ سے پوچھا: کیا آپ رضی اللہ عنہ نے یہ حدیث رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے سنی ہے؟ انہوں نے فرمایا: جی ہاں۔ اللہ کی قسم! اور فرمایا: اس وادی کے بعد جہنم کی ایک اور وادی ہوگی۔ اور حضرت سلمان رضی اللہ عنہ سے پوچھا: تو انہوں نے اس بارے میں کچھ بھی بتانا ناپسند کیا۔ اس پر حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے فرمایا: جب اس بارے میں ایسی بات ہے تو اس کو کون شخص لے گا؟ تو حضرت ابوذر رضی اللہ عنہ نے فرمایا: جس شخص کے اللہ ناک اور آنکھ کاٹے اور جس کو ذلیل کرنا چاہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 34729]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34729، ترقيم محمد عوامة 33213)
Musanif Ibn Abi Shaiba Hadith 34729 in Urdu