مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
20. ما قالوا: في المجوسية (تسبى) وتوطأ
جن لوگوں نے قیدی مجوسیہ عورت سے وطی کرنے کے بارے میں یوں کہا
ترقیم عوامۃ: 33324 ترقیم الشثری: -- 34844
٣٤٨٤٤ - حدثنا وكيع قال: ثنا سفيان عن موسى بن ابي عائشة قال: سالت مرة بن شراحيل الهمداني وسعيد بن جبير عن الامة المجوسية يصيبها الرجل، ايطؤها، قال: لا يجامعها حتى تسلم.
حضرت موسیٰ بن ابی عائشہ رضی اللہ عنہا رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت مرہ بن شراحیل الھمدانی اور حضرت سعید بن جبیر رحمہ اللہ سے مجوسی باندی کے متعلق سوال کیا کہ آدمی جب اسے پالے تو کیا اس سے وطی کرسکتا ہے؟ حضرت مرہ نے فرمایا: وہ اس سے جماع نہ کرے یہاں تک کہ وہ اسلام لے آئے۔ اور حضرت سعید بن جبیر رحمہ اللہ نے فرمایا: اگر وہ اس کی طرف دوبارہ لوٹے گا تو یہ اس کے حق میں برائی کی بات ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 34844]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34844، ترقيم محمد عوامة 33324)
Musanif Ibn Abi Shaiba Hadith 34844 in Urdu