🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم محمدعوامہ سے تلاش کل احادیث (39098)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم سعد الشژی سے تلاش کل احادیث (40754)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
83. ما قالوا: في الوالي أله أن يقطع شيئا من الأرض؟
جن لوگوں نے حکمران کے بارے میںیوں کہا: کہ کیا اسے اختیار ہے زمین کے کچھ حصہ کے مالک بنا دینے کا؟
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 33702 ترقیم الشثری: -- 35241
٣٥٢٤١ - حدثنا معاذ بن معاذ قال: ثنا ابن (عون) (١) قال: ثنا رجل من بني زريق قال: اقطع ابو بكر طلحة ارضا، وكتب له بها كتابا، واشهد به شهودا (فيهم) (٢) عمر، فاتى طلحة عمر بالكتاب فقال: اختم على هذا، قال: لا اختم عليه، هذا لك دون الناس؟ فانطلق طلحة وهو مغضب، فاتى (ابا بكر) (٣) فقال: والله ما ادري انت الخليفة ⦗٣٤٦⦘ او عمر؟ قال: (لا) (٤) ، بل عمر (لكنه) (٥) (ابى) (٦) (٧) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب]: (عوف).
(٢) في [أ، هـ]: (منهم).
(٣) في [أ، ب، جـ، هـ]: (أبو بكر).
(٤) سقط من: [أ، ب].
(٥) في [أ، ب، جـ]: (ولكنه).
(٦) في [أ، ب]: (أنا).
(٧) مجهول؛ لإبهام الرجل الزرقي.

حضرت ابن عون رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ قبیلہ بنو زریق کے ایک شخص نے بیان کیا کہ حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ نے حضرت طلحہ رضی اللہ عنہ کے نام ایک زمین کردی اور ان کے لیے اس بارے میں ایک تحریر بھی لکھ دی اور اس پر گواہ بھی بنا دیے جن میں حضرت عمر بھی شامل تھے۔ حضرت طلحہ رضی اللہ عنہ تحریر لے کر حضرت عمر رضی اللہ عنہ کے پاس آئے اور کہا: اس پر مہر لگا دو۔ آپ رضی اللہ عنہ نے فرمایا: میں اس پر مہر نہیں لگاؤں گا۔ کیا یہ لوگوں کو چھوڑ کر صرف تیرے لیے ہے؟ راوی کہتے ہیں: حضرت طلحہ رضی اللہ عنہ چلے گئے اس حال میں کہ وہ بہت غصہ میں تھے۔ پس وہ حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ کے پاس آئے اور فرمایا: اللہ کی قسم! میں نہیں جانتا کہ تم خلیفہ ہو یا عمر؟ آپ رضی اللہ عنہ نے فرمایا: نہیں! بلکہ عمر رضی اللہ عنہ، لیکن انہوں نے انکار کردیا! [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 35241]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 35241، ترقيم محمد عوامة 33702)


Musanif Ibn Abi Shaiba Hadith 35241 in Urdu