🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم محمدعوامہ سے تلاش کل احادیث (39098)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم سعد الشژی سے تلاش کل احادیث (40754)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
108. في النساء والصبيان: هل لهم من الغنيمة شيء؟
کیا خواتین اور بچوں کے لیے غنیمت میں حصہ ہے؟
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 33892 ترقیم الشثری: -- 35434
٣٥٤٣٤ - حدثنا عبد الرحيم بن سليمان عن محمد بن إسحاق عن الزهري ومحمد ابن علي عن يزيد بن (هرمز) (١) قال: كتب نجدة إلى ابن عباس يساله عن النساء: هل كن يحضرن الحرب مع رسول الله ﷺ؟ وهل يضرب (لهن) (٢) بسهم؟ قال: فقال يزيد: انا كتبت كتاب ابن عباس بيدي إلى نجدة: كتبت تسالني عن النساء هل كن يحضرن مع رسول الله ﷺ الحرب؟ وهل كان يضرب لهن بسهم؟ وقد كن يحضرن مع رسول الله ﷺ، فاما ان يضرب لهن بسهم فلا، وقد كان يرضخ لهن (٣) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ]: (هارون).
(٢) في [أ، جـ]: (لهم).
(٣) منقطع حكمًا؛ ابن إسحاق مدلس، أخرجه أحمد (٣٢١٩)، وأبو داود (٢٧٢٨)، وأبو يعلى (٢٥٥٠)، وابن شبه (١٠٥٩)، وبنحوه الشافعي في الأم ٧/ ٣٤٢، وقد توبع ابن إسحاق بأسانيد صحيحه، أخرجه مسلم (١٨١٢).

حضرت یزید بن ہرمز سے مروی ہے کہ نجدہ نے حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما کو خط لکھا اور عورتوں کے متعلق دریافت کیا کہ کیا خواتین نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ جہاد میں شریک ہوتی تھیں، کیا ان کو غنیمت میں سے حصہ ملتا تھا؟ حضرت یزید فرماتے ہیں کہ میں نے نجدہ کی طرف حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما کی طرف سے خط لکھا کہ آپ نے مجھ سے یہ دریافت کیا ہے کہ: کیا خواتین نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ جہاد میں شریک ہوتی تھیں؟ اور کیا ان کیلئے غنیمت میں حصہ تھا؟ بہر حال وہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ جہاد میں شریک ہوتی تھیں، اور ان کو الگ حصہ نہ دیا جاتا، اور ان کو کچھ اسی میں سے دیا جاتا تھا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 35434]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 35434، ترقيم محمد عوامة 33892)


Musanif Ibn Abi Shaiba Hadith 35434 in Urdu