مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
179. ما يقول الرجل إذا خرج مسافرا؟
جب کوئی شخص سفر پر جانے لگے تو کون سی دعائیں پڑھے
ترقیم عوامۃ: 34312 ترقیم الشثری: -- 35875
٣٥٨٧٥ - حدثنا يحيى بن سعيد القطان عن ابن عجلان قال: حدثني عون بن عبد الله ان رجلا اتى ابن مسعود فقال: إني اريد سفرا فاوصني، (قال) (١) : إذا ⦗٥١٧⦘ توجهت فقل: بسم الله، حسبي الله، توكلت على الله، فإنك إذا قلت: بسم الله، قال: الملك هديت وإذا قلت حسبي الله قال الملك: حفظت، وإذا قلت: توكلت على الله، قال الملك: كفيت (٢) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب]: (فقال).
(٢) منقطع؛ عون بن عبد اللَّه لا يروي عن ابن مسعود.
حضرت عون بن عبد اللہ رحمہ اللہ سے مروی ہے کہ ایک شخص حضرت ابن مسعود رضی اللہ عنہ کی خدمت میں حاضر ہوا اور عرض کیا میں سفر پر جانا چاہ رہا ہوں مجھے کچھ وصیت فرما دیجئے، حضرت ابن مسعود رضی اللہ عنہ نے ارشاد فرمایا: جب نکلنے لگو تو یوں کہہ لو، بِسْمِ اللہِ، حَسْبِی اللَّہُ، تَوَکَّلْتُ عَلَی اللہِ جب آپ نے بسم اللہ کہا تو فرشتہ کہتا ہے تجھے ہدایت دی گئی، اور جب آپ نے حَسْبِی اللَّہُ کہا تو فرشتہ نے ندا دی تیری حفاظت کی گئی اور جب آپ نے توکلت علی اللہ کہا تو فرشتہ نے ندا دی تیرے لیے وہ کافی ہوگیا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 35875]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 35875، ترقيم محمد عوامة 34312)
Musanif Ibn Abi Shaiba Hadith 35875 in Urdu