مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
193. في إمام السرية يأمرهم بالمعصية، من قال: لا طاعة له
سریہ کا امیر اگر گناہ کے کام کا حکم دے تو اس کی اطاعت نہیں ہو گی
ترقیم عوامۃ: 34397 ترقیم الشثری: -- 35961
٣٥٩٦١ - حدثنا يزيد بن هارون قال: اخبرنا محمد بن عمرو عن عمر بن الحكم ابن ثوبان عن ابي سعيد الخدري ان رسول الله ﷺ بعث علقمة بن (مجزز) (١) على بعث انا فيهم، فلما انتهى إلى راس (عرانة) (٢) او (كان) (٣) ببعض الطريق استاذنته طائفة من الجيش فاذن لهم وامر عليهم عبد الله بن حذافة بن قيس السهمي، فكنت فيمن غزا معه، (فلما كان ببعض الطريق) (٤) اوقد القوم نارا ليصطلوا او ليصنعوا (عليها) (٥) صنيعا، وقال عبد الله وكانت فيه دعابة: اليس لي عليكم السمع والطاعة؟ قالوا: بلى، قال: فما انا آمركم بشيء إلا صنعتموه؟ قالوا: نعم، قال: فإني اعزم عليكم إلا تواثبتم في هذه النار، فقام ناس فتحجزوا، فلما ظن انهم واثبون قال: امسكوا على انفسكم، فإنما (كنت) (٦) امزح معكم، فلما قدمنا ذكروا ذلك لرسول الله ﷺ فقال:"من امركم منهم بمعصية فلا تطيعوه" (٧) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب، ط، هـ]: (محرز).
(٢) في [س]: (غزاته).
(٣) سقط من: [أ، ب].
(٤) سقط من: [أ، ب].
(٥) في [أ، ب، جـ]: (عليه).
(٦) سقط من: [هـ].
(٧) حسن؛ محمد بن عمرو صدوق، أخرجه أحمد (١١٦٣٩)، وابن ماجه (٢٨٦٣)، وابن حبان (٤٥٥٨)، وأبو يعلى (١٣٤٩).
حضرت ابو سعید الخدری رضی اللہ عنہارشاد فرماتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت علقمہ رضی اللہ عنہ کو ایک سریہ کا امیر بنا کر بھیجا اس لشکر میں میں بھی شریک تھا جب وہ راس عرانہ پہنچے یا راستے میں کسی جگہ تھے تو لشکر میں سے ایک جماعت نے ان سے اجازت لی، انہوں نے اجازت دے دی اور ان پر حضرت عبد اللہ بن حذافہ السھمی رضی اللہ عنہ کو امیر مقرر فرما دیا میں بھی اسی میں ان کے ساتھ لڑنے والوں میں شامل تھا۔ جب راستہ میں تھے تو لوگوں نے تاپنے یا اس پر کچھ پکانے کیلئے آگ جلائی حضرت عبد اللہ رضی اللہ عنہ میں مزاح کرنے کی عادت تھی آپ نے فرمایا: کیا تم پر لازم نہیں ہے کہ تم میری اطاعت کرو؟ لوگوں نے کہا کیوں نہیں! آپ رضی اللہ عنہ نے فرمایا کہ میں تمہیں کسی کام کا حکم کروں گا تو تم اس کو بجا لاؤ گے؟ لوگوں نے عرض کیا جی ہاں، انہوں نے فرمایا کہ میں نے تمہارے متعلق ارادہ کیا ہے کہ تم اس آگ میں کود جاؤ کچھ لوگ کھڑے ہوگئے اور کودنے کیلئے تیار ہوگئے، جب ان کو یقین ہوگیا کہ وہ اس میں کود پڑیں گے تو فرمایا: اپنے آپ کو روک لو، میں تمہارے ساتھ مزاح کر رہا تھا، پھر جب ہم لوگ واپس آئے اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے اس کا ذکر کیا گیا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: جو تمہیں گناہ کے کام کا حکم کریں اس کی اطاعت مت کرو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 35961]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 35961، ترقيم محمد عوامة 34397)
Musanif Ibn Abi Shaiba Hadith 35961 in Urdu