الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
2. قدوم خالد بن الوليد الحيرة وصنيعه
سیدنا خالد بن ولیدرضی اللہ عنہ کا حیرہ کو فتح کرنا
ترقیم عوامۃ: 34418 ترقیم الشثری: -- 35985
٣٥٩٨٥ - حدثنا عبد الرحيم بن سليمان عن زكريا بن ابي زائدة عن خالد بن سلمة القرشي عن عامر الشعبي قال: كتب خالد بن الوليد (زمن الحيرة) (١) إلى مرازبة فارس: ﷽ من خالد بن الوليد إلى مرازية فارس، سلام على من اتبع الهدى، اما بعد فإني احمد إليكم الله الذي لا إله إلا هو، الحمد لله الذي (فض) (٢) خدمتكم وفرق جمعكم وخالف بين كلمتكم، فإذا جاءكم كتابي هذا فاعتقدوا مني الذمة، واجيبوا إلى الجزية، فإن لم تفعلوا اتيتكم بقوم يحبون الموت (حبكم) (٣) الحياة (٤) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [أ، ب].
(٢) في [أ، ب، جـ]: (فنص).
(٣) في [أ، ب]: (كحبكم).
(٤) منقطع، الشعبي لم يرو عن خالد.
حضرت عامر شعبی فرماتے ہیں کہ حضرت خالد بن ولید رضی اللہ عنہ نے فارس کے سرداروں کے نام حیرہ سے ایک خط لکھا جس میں تحریر تھا: بسم اللہ الرحمن الرحیم: خالد بن ولید کی طرف سے فارس کے سرداروں کے نام۔ ہدایت کا اتباع کرنے والوں پر سلامتی نازل ہو۔ میں اس اللہ کی حمد بیان کرتاہوں جس کے سوا کوئی معبود نہیں۔ تمام تعریفیں اس اللہ کے لئے ہیں جس نے تمہاری قوتوں کو منتشر کردیا اور تمہاری جماعت کو جدا کردیا اور تمہارے درمیان اختلاف ڈال دیا۔ جب میرا یہ خط تمہارے پاس آئے تو مجھ سے ذمہ کا عہد کرلو اور جزیہ دینا قبول کرلو۔ اگر تم نے ایسا نہ کیا تو میں تمہارے پاس ایک ایسی قوم کو لے کر آؤں گا جو موت کو ایسے پسند کرتے ہیں جیسے تم زندگی کو پسند کرتے ہو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البعوث والسرايا/حدیث: 35985]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 35985، ترقيم محمد عوامة 34418)
Musanif Ibn Abi Shaiba Hadith 35985 in Urdu