🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم محمدعوامہ سے تلاش کل احادیث (39098)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم سعد الشژی سے تلاش کل احادیث (40754)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
4. في أمر القادسية وجلولاء
جنگ قادسیہ اور جنگ جلولاء کا بیان
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 34432 ترقیم الشثری: -- 35999
٣٥٩٩٩ - حدثنا ابو اسامة عن إسماعيل عن قيس قال: شهدت القادسية وكان سعد على الناس وجاء رستم فجعل عمرو بن معدي كرب الزبيدي (يمر) (١) على الصفوف ويقول: يا معشر المهاجرين كونوا (اسودا) (٢) اشداء (اغنى) (٣) شانه، إنما الفارسي تيس (بعد) (٤) ان يلقي (نيزكه) (٥) . قال: وكان معهم (اسوار) (٦) لا تسقط له نشابة، فقلنا له: يا ابا ثور، اتق ذاك، قال: فإنا لنقول ذاك إذ رمانا فاصاب فرسه، فحمل عمرو عليه فاعتنقه ثم ذبحه فاخذ سلبه سواري ذهب كانا عليه ومنطقة وقباء ديباج. وفر رجل من ثقيف فخلا بالمشركين فاخبرهم فقال: إن الناس في هذا الجانب واشار إلى (بجيلة) (٧) ، قال: فرموا (إلينا) (٨) (ستة عشر) (٩) فيلا عليها المقاتلة، وإلى سائر الناس (فيلين) (١٠) قال: وكان سعد يقول يومئذ: سا بجيلة (١١) . ⦗١٨⦘ قال قيس: وكنا ربع الناس يوم القادسية، فاعطانا عمر ربع السواد فاخذناه ثلاث سنين، فوفد بعد ذلك جرير إلى عمر ومعه عمار بن ياسر فقال عمر: الا (تخبراني) (١٢) عن منزليكم هذين؟ ومع ذلك إني لاسلكها وإني لاتبين في وجوهها اي المنزلين خير؟ قال: فقال جرير: انا اخبرك يا امير المؤمنين اما احد المنزلين فادنى نخلة من السواد إلى ارض العرب، واما المنزل الآخر فارض فارس (وعكها) (١٣) وحرها وبقها -يعني المدائن، قال: فكذبني عمار فقال: كذبت، قال: فقال عمر: انت اكذب، قال: (ثم) (١٤) قال: الا تخبروني عن (اميركم) (١٥) هذا (امجزئ) (١٦) هو؟ قالوا: لا والله ما هو بمجرئ ولا (كاف ولا) (١٧) عالم بالسياسة، فعزله وبعث المغيرة بن شعبة (١٨) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [هـ]: زيادة (يمر).
(٢) في [جـ]: (أسود).
(٣) في [أ، ب]: (أعبى).
(٤) في [هـ]: (هد).
(٥) في [أ، ب]: (منزله).
(٦) في [أ]: (ساور)، وفي [ب، جـ]: (أساور).
(٧) في [ب]: (نخيلة).
(٨) سقط من: [أ، ب، جـ].
(٩) في [أ، ب، جـ]: (السادسة عشر).
(١٠) في [أ، س]: (فليس).
(١١) كذا في النسخ، وفي تاريخ دمشق ٤٦/ ٣٧٩: (بجيلة).
(١٢) في [ب]: (يخبراني).
(١٣) في [أ، هـ]: (وعليها).
(١٤) في [هـ]: (لم).
(١٥) في [هـ]: (أمير).
(١٦) في [هـ]: (أمجري).
(١٧) سقط من: [هـ].
(١٨) صحيح.

حضرت قیس فرماتے ہیں کہ میں جنگ قادسیہ میں مسلمانوں کی طرف سے شریک تھا۔ حضرت سعد بن ابی وقاص اس جنگ میں مسلمانوں کے امیر تھے۔ رستم اپنی فوج کو لے کر آیا تو حضرت عمرو بن معدی کرب زبیدی مسلمانوں کی صفوں میں سے گزرے اور ان سے کہا کہ اے مہاجرین کی جماعت! بہادر شیر بن جاؤ، اصل شیر وہ ہے جو اپنی جان کی پروا نہ کرے۔ فارسیوں کا مزاج ہے کہ جب وہ اپنا نیزہ ڈال دیں تو بکرے کی طرح ہیں۔ ان کے ساتھ ایک ایرانی شہسوار تیر انداز تھا جس کا کوئی تیر خطا نہ جاتا تھا۔ ہم نے حضرت عمرو سے کہا کہ اے ابو ثور! اس سے بچ کر رہنا۔ ہم یہ بات کہہ ہی رہے تھے کہ اس نے ہماری طرف تیر چلایا اور وہ حضرت عمرو کے گھوڑے کو لگا، پھر حضرت عمرو نے اس پر حملہ کیا، اس سے لپٹ گئے، پھر اسے ذبح کردیا اور اس کا سامان حاصل کرلیا جس میں سونے کے دو کنگن تھے، ایک کمر بند تھا اور ایک ریشم کا چوغہ تھا۔ (٢) ثقیف کا ایک آدمی بھاگا اور اس نے جا کر مشرکین کو خبر دے دی اور اس نے بجیلہ کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ لوگ اس طرف ہیں، پھر انہوں نے ہماری طرف سولہ ہاتھی بھیجے جن پر جنگجو سوار تھے۔ اور تمام لوگوں کی طرف دوہاتھی بھیجے۔ حضرت سعد اس دن فرما رہے تھے کہ بجیلہ سے پیچھے ہٹ جاؤ۔ حضرت قیس فرماتے ہیں کہ ہم جنگ قادسیہ میں لوگوں کا ایک چوتھائی تھے۔ اور حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے ہمیں سواد (عراق کی زرخیز زمین) کا چوتھائی حصہ دیا اور ہم نے تین سال اسے لیا۔ (٣) اس کے بعد حضرت جریر حضرت عمار بن یاسر کی معیت میں ایک وفد کے ساتھ حضرت عمر کے پاس آئے۔ حضرت عمر نے ان سے فرمایا کہ کیا تم دونوں مجھے اپنی ان دو منزلوں کے بارے میں نہیں بتاؤ گے؟ اس کے باوجود میں ان راستوں پر چلتا ہوں اور ان کے رخ پہچانتا ہوں کہ دونوں میں سے کون سی منزل بہتر ہے؟ حضرت جریر نے کہا کہ اے امیر المومنین! میں آپ کو خبر دیتا ہوں۔ ایک منزل تو وہ ہے جو سواد کی کھجوروں میں سرزمین عرب کے سب سے قریب ہے اور دوسری منزل سرزمین فارس ہے، اس کا بخار، اس کی گرمی اور اس کے مچھر، یعنی مدائن۔ وہ کہتے ہیں کہ حضرت عمار نے میری تکذیب کی اور کہا کہ آپ نے جھوٹ بولا۔ حضرت عمر نے فرمایا کہ تم زیادہ جھوٹے ہو۔ پھر انہوں نے فرمایا کہ کیا تم مجھے اپنے اس امیر کے بارے میں نہیں بتاتے کہ کیا وہ تمہارے لئے کافی ہیں؟ لوگوں نے کہا کہ نہ تو وہ کافی ہیں اور نہ ہی سیاست کے رموز کو جانتے ہیں۔ پھر حضرت عمر نے انہیں معزول کرکے حضرت مغیرہ بن شعبہ کو امیر بنا کر بھیج دیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البعوث والسرايا/حدیث: 35999]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 35999، ترقيم محمد عوامة 34432)


Musanif Ibn Abi Shaiba Hadith 35999 in Urdu