🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم محمدعوامہ سے تلاش کل احادیث (39098)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم سعد الشژی سے تلاش کل احادیث (40754)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
4. في أمر القادسية وجلولاء
جنگ قادسیہ اور جنگ جلولاء کا بیان
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 34436 ترقیم الشثری: -- 36003
٣٦٠٠٣ - حدثنا عفان قال: ثنا ابو (عوانة) (١) قال: ثنا حصين عن ابي وائل قال: جاء سعد بن ابي وقاص (حتى) (٢) نزل القادسية ومعه الناس، قال: فما ادري لعلنا ان لا نزيد على سبعة آلاف او ثمانية آلاف بين ذلك، والمشركون (ستون) (٣) الفا او نحو ذلك، معهم الفيول. قال: فلما نزلوا قالوا لنا: ارجعوا وإنا لا نرى لكم عددا، ولا نرى لكم قوة ولا سلاحا، فارجعوا، قال: قلنا: ما نحن براجعين؟ قال: وجعلوا يضحكون بنبلنا ويقولون: (دوك) (٤) -يشبهونها بالمغازل. قال: فلما (ابينا) (٥) عليهم قالوا: ابعثوا إلينا رجلا عاقلا يخبرنا بالذي جاء ⦗٢١⦘ بكم من بلادكم، فإنا لا نرى لكم عددا ولا عدة، (قال) (٦) : فقال المغيرة بن شعبة: انا، قال: فعبر إليهم. قال: فجلس مع رستم على السرير، قال: (فنخر) (٧) ونخروا (حين جلس معه) (٨) على السرير، قال: قال المغيرة: ما زادني (٩) مجلسي هذا ولا نقص صاحبكم، قال: فقال: اخبروني ما جاء بكم من بلادكم، فإني لا ارى لكم عددا ولا عدة، قال: فقال: كنا قوما في (شقاء) (١٠) وضلالة فبعث الله فينا (نبيا) (١١) فهدانا الله على يديه ورزقنا على يديه، فكان فيما رزقنا حبة زعموا انها تنبت (بهذه) (١٢) الارض، فلما اكلنا منها واطعمنا منها اهلينا قالوا: لا خير لنا حتى (تنزلوا) (١٣) هذه البلاد فناكل هذه الحبة، قال: فقال رستم: إذا نقتلكم، قال: فإن قتلتمونا دخلنا الجنة، وإن قتلناكم دخلتم النار، وإلا اعطيتم الجزية، قال: فلما قال: اعطيتم الجزية قال: صاحوا ونخروا وقالوا: لا صلح بيننا وبينكم، (قال) (١٤) : (فقال) (١٥) المغيرة: (اتعبرون) (١٦) إلينا او (نعبر) (١٧) ⦗٢٢⦘ إليكم، قال: فقال رستم: بل (نعبر) (١٨) إليكم (١٩) . (قال) (٢٠) : فاستاخر منه المسلمون حتى عبر منهم (من عبر) (٢١) قال: فحمل عليهم المسلمون فقتلوهم وهزموهم (٢٢) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [جـ]: (أعوانه).
(٢) في [أ، هـ]: (حين).
(٣) في [أ، ب، هـ]: (ثلاثون).
(٤) في [أ، ط]: (دور)، وفي [س]: (دود).
(٥) في [أ، ب]: (أتينا).
(٦) في [أ]: (قا).
(٧) في [أ، ب]: (فنخروا).
(٨) في [أ، ب]: (معه حين جلس).
(٩) في [هـ]: زيادة (في).
(١٠) في [س]: (شقاق).
(١١) في [أ، هـ]: (نبينا).
(١٢) في [أ، ب، جـ]: (بهذا).
(١٣) في [جـ]: (تزلوا).
(١٤) سقط من: [جـ].
(١٥) في [أ، ب]: (قال).
(١٦) في [أ، ب]: (أتغيرون).
(١٧) في [أ، ب]: (نغير).
(١٨) في [أ، ب]: (نغير).
(١٩) في [جـ]: زيادة (بدلا).
(٢٠) في [أ، ب]: (بدلا).
(٢١) سقط من: [أ، ب].
(٢٢) صحيح؛ أخرجه الطبراني في التاريخ ٢/ ٣٨٩.

حضرت ابو وائل فرماتے ہیں کہ حضرت سعد بن ابی وقاص اپنا لشکر لے کر قادسیہ پہنچے۔ میرے خیال میں ہم لوگ سات یا آٹھ ہزار سے زائد نہیں تھے۔ جبکہ مشرک دشمن ساٹھ ہزار یا اس کے لگ بھگ تھے۔ ان کے پاس ہاتھی بھی تھے۔ جب وہ میدان میں اترے تو انہوں نے ہم سے کہا کہ واپس چلے جاؤ، نہ تمہارے پاس تعداد ہے، نہ قوت ہے اور نہ ہی اسلحہ۔ واپس چلے جاؤ۔ ہم نے کہا کہ ہم واپس نہیں جائیں گے۔ وہ ہمارے تیروں کو دیکھ کر بھی ہنستے تھے اور انہیں چرخے سے تشبیہ دیتے تھے۔ جب ہم نے ان کی بات ماننے اور واپس جانے سے انکار کردیا تو انہوں نے کہا کہ کسی سمجھدار آدمی کو ہمارے پاس بھیجو جو تمہاری آمد کے مقصد کو ہمارے لئے واضح کردے کیونکہ ہم تو نہ تم میں کوئی تعداد دیکھتے ہیں اور نہ ہی کوئی قوت! (٢) اس پر حضرت مغیرہ بن شعبہ نے کہا کہ میں ان کے پاس جاتا ہوں۔ حضرت مغیرہ ان کے پاس گئے اور جاکر رستم کے ساتھ اس کے تخت پر بیٹھ گئے۔ یہ بات رستم کو اور اس کے ساتھیوں کو بہت ناگوار محسوس ہوئی۔ حضرت مغیرہ نے کہا کہ میرے یہاں بیٹھنے سے نہ تو میری عزت میں اضافہ ہوا ہے اور نہ تمہارے بادشاہ کی شان میں کوئی کمی ہوئی ہے۔ رستم نے کہا کہ مجھے بتاؤ کہ تم اپنے شہر سے یہاں کیوں آئے ہو کیونکہ میں تم میں نہ کوئی تعداد دیکھتا ہوں اور نہ ہی قوت؟ اس پر حضرت مغیرہ بن شعبہ رضی اللہ عنہ نے فرمایا کہ ہم ایک ایسی قوم تھے جو بدبختی اور گمراہی کا شکارتھی۔ اللہ تعالیٰ نے ہم میں ایک نبی کو بھیجا جن کی وجہ سے اللہ تعالیٰ نے ہمیں ہدایت عطا فرمائی۔ اللہ تعالیٰ نے ان کی وجہ سے ہمیں روزی بھی عطا کی۔ جو روزی ان کی وجہ سے ہمیں ملی اس میں ایک ایسا غلہ تھا جس کے بارے میں لوگوں کو خیال ہے کہ وہ اس سرزمین میں پیدا ہوتا ہے۔ جب ہم نے اسے کھایا اور اپنے گھر والوں کو کھلایا تو لوگوں نے کہا کہ ہمارے لئے اس وقت تک کوئی بھلائی نہیں جب تک ہم اس سرزمین میں جاکر اس غلے کونہ کھالیں۔ (٣) رستم نے کہا کہ پھر ہم تمہیں قتل کریں گے۔ حضرت مغیرہ نے کہا کہ اگر تم ہمیں قتل کرو گے تو ہم جنت میں داخل ہوں گے اور اگر ہم نے تمہیں قتل کیا تو تم جہنم میں جاؤ گے۔ لڑائی نہ ہونے کی صورت میں تمہیں جزیہ دینا ہوگا۔ جب حضرت مغیرہ نے کہا کہ تمہیں جزیہ دینا ہوگا تو وہ لوگ چیخنے لگے اور شدید غصے کا اظہار کرنے لگے۔ اور کہا کہ تمہاری اور ہماری صلح نہیں ہوگی۔ پھر حضرت مغیرہ نے فرمایا کہ تم ہماری طرف پیش قدمی کرتے ہو یا ہم تمہاری طرف بڑھیں؟ رستم نے کہا کہ ہم تمہاری طرف آتے ہیں۔ پس مسلمان پیچھے ہوئے اور ان میں سے جس نے آگے بڑھنا تھا آگے بڑھا اور مسلمانوں نے ان پر حملہ کیا، انہیں قتل کیا اور انہیں شکست دے دی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البعوث والسرايا/حدیث: 36003]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 36003، ترقيم محمد عوامة 34436)


Musanif Ibn Abi Shaiba Hadith 36003 in Urdu