الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
4. في أمر القادسية وجلولاء
جنگ قادسیہ اور جنگ جلولاء کا بیان
ترقیم عوامۃ: Not Found ترقیم الشثری: -- 36005
٣٦٠٠٥ - قال حصين: وسمعت شيخا منا يقال: له عبيد بن جحش قال: لقد رايتنا نمشي على ظهور الرجال، نعبر الخندق على ظهور الرجال، ما مسهم (سلاح) (١) ، قد قتل بعضهم بعضا. قال: ووجدنا جرابا فيه كافور، قال: فحسبناه ملحا لا نشك فيه انه ملح، قال: فطبخنا لحما فطرحنا منه فيه، (فلم) (٢) نجد له طعما فمر بنا عبادي معه قميص، قال: فقال: يا معشر المعربين لا تفسدوا طعامكم فإن ملح هذه الارض لا خير فيه، هل لكم ان اعطيكم فيه هذا القميص. قال: (فاعطانا) (٣) به قميصا، فاعطيناه صاحبا لنا فلبسه، قال: فجعلنا ⦗٢٣⦘ نطيف به ونعجب (٤) ، قال: فإذا (ثمن) (٥) القميص حين (عرفنا) (٦) الثياب درهمان. قال: ولقد رايتني اشرت إلى رجل وإن عليه لسوارين من ذهب وإن سلاحه تحت في قبر من تلك القبور، واشرت إليه فخرج إلينا، قال: فما (كلمنا ولا) (٧) كلمناه حتى ضربنا عنقه. فهزمناهم حتى بلغوا الفرات قال: فركبنا فطلبناهم فانهزموا حتى انتهوا [ (سوراء) (٨) ، قال: فطلبناهم فانهزموا حتى اتوا السراة، قال: فطلبناهم حتى انتهوا إلى] (٩) المدائن، قال: فنزلنا (كوثى) (١٠) ، قال: ومسلحة (للمشركين) (١١) (بديري من) (١٢) (المسالح) (١٣) ، فاتتهم خيل المسلمين فتقاتلهم، فانهزمت مسلحة المشركين حتى لحقوا بالمدائن. وسار المسلمون حتى نزلوا على شاطئ دجلة، وعبر طائفة من المسلمين من (كلواذي) (١٤) من اسفل من الدائن فحصروهم حتى ما (يجدون) (١٥) طعاما إلا ⦗٢٤⦘ كلابهم (وسنانيرهم) (١٦) ، قال: فتحملوا في ليلة حتى اتوا جلولاء، قال: فسار إليهم سعد بالناس وعلى مقدمته هاشم بن عتبة، قال: وهي الواقعة التي كانت، قال: فاهلكهم الله وانطلق (فلهم) (١٧) إلى نهاوند.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب]: (السلاح)، وفي [جـ]: (سالع).
(٢) في [س، ط]: (فلما)، وفي [هـ]: (فلما لم).
(٣) في [أ، ب]: (فأعطى).
(٤) في [هـ]: زيادة (منه).
(٥) في [أ، ب، جـ]: (عن).
(٦) في [س]: (عرفت).
(٧) سقط من: [هـ].
(٨) في [س]: (سوار)، وفي [خ]: (سرًا).
(٩) سقط ما بين المعكوفين من: [أ، ب، جـ، هـ].
(١٠) في [أ، ب، جـ]: (لوثا)، وفي [هـ]: (كوثا).
(١١) في [أ، ب]: (المشركين).
(١٢) في [هـ]: (بدير).
(١٣) في [هـ]: (المسلاخ).
(١٤) في [أ، ب]: (كاف أداو)، وفي [جـ]: (كاواداو).
(١٥) في [أ، ب، جـ]: (يجدوا).
(١٦) في [أ، ب، جـ]: (سافريهم).
(١٧) في [جـ]: (فهم).
حضرت حصین فرماتے ہیں کہ میں نے اپنے ایک بزرگ عبید بن جحش کو فرماتے ہوئے سنا ہے کہ ہم آدمیوں کی پشتوں پر چل رہے تھے اور آدمیوں کی پشتوں پر خندق عبور کر رہے تھے۔ انہیں کسی ہتھیار نے چھوا تک نہیں تھا، انہوں نے ایک دوسرے کو قتل کیا تھا۔ ہمیں ایک تھیلے میں کچھ کافور ملا، ہم نے بلاشبہ سمجھا کہ یہ نمک ہے۔ چنانچہ ہم نے گوشت پکایا اور اس پر اسے ڈالا لیکن ہمیں کچھ ذائقہ محسوس نہ ہوا۔ ہمارے پاس سے ایک قمیص لئے ہوئے ایک عبادی (حیرہ کا نصرانی عرب) گزرا اور اس نے کہا کہ اے عرب کے لوگو! اپنا کھانا خراب نہ کرو۔ اس سرزمین کے نمک میں کوئی خیر نہیں۔ کیا میں تمہیں اس کے بدلے یہ قمیص دے دوں؟ چنانچہ اس نے ہمیں اس کے بدلے ایک قمیص دے دی۔ ہم نے وہ قمیص اپنے ایک ساتھی کو دی اور اس نے پہن لی۔ ہم اس کے گرد گھومنے لگے اور تعجب کرنے لگے۔ پھر جب ہم نے کپڑوں کو پہچانا تو معلوم ہوا کہ اس قمیص کی قیمت دو درہم ہے۔ وہ فرماتے ہیں کہ میں نے ایک ایسے آدمی کی طرف اشارہ کیا جس نے سونے کے دو کنگن پہن رکھے تھے اور اس کا ہتھیار ان قبروں میں سے ایک قبر میں تھا۔ میں نے اس کی طرف اشارہ کیا تو وہ باہر نکل آیا، نہ اس نے ہم سے بات کی اور نہ ہم نے اس سے بات کی یہاں تک کہ ہم نے اس کی گردن اڑا دی۔ پھر ہم نے انہیں شکست دی یہاں تک کہ وہ فرات تک پہنچ گئے۔ پھر ہم سوار ہوئے اور ان کا پیچھا کیا تو وہ شکست کھا کر سوراء تک چلے گئے۔ پھر ہم نے ان کا پیچھا کیا تو وہ شکست کھا کر سراۃ چلے گئے۔ پھر ہم نے ان کا پیچھا کیا یہاں تک کہ وہ مدائن پہنچ گئے۔ پھر ہم کوثیٰ نامی جگہ ٹھہرے۔ دیری میں مشرکین کی ایک مسلح چوکی تھی۔ مسلمانوں کے گھڑ سوار ان کے پاس آئے اور ان سے جنگ کی تو مشرکین کی مسلح چوکی شکست کھا کر مدائن سے جا ملی۔ پھر مسلمان چلے اور دریائے دجلہ کے کنارے جاکر پڑاؤ ڈالا۔ پھر مسلمانوں کی ایک جماعت نے کلواذی سے، مدائن کی نچلی جانب سے دریا عبور کیا اور کافروں کا محاصرہ کرلیا۔ یہاں تک کہ ان کے پاس کھانے کے لئے ان کے کتوں اور بلیوں کے سوا کچھ نہ بچا۔ پھر وہ ایک رات کوچ کرکے جلولاء آئے اور حضرت سعد رضی اللہ عنہ لوگوں کو لے کر ان کی طرف چلے اور حضرت ہاشم بن عتبہ رضی اللہ عنہ لشکر کے ہراول پر تھے۔ یہی وہ معرکہ ہے جو پیش آیا۔ پھر اللہ تعالیٰ نے انہیں ہلاک کردیا اور ان کے بچے کھچے لوگ نہاوند چلے گئے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البعوث والسرايا/حدیث: 36005]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 36005، ترقيم محمد عوامة ---)
Musanif Ibn Abi Shaiba Hadith 36005 in Urdu