🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم محمدعوامہ سے تلاش کل احادیث (39098)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم سعد الشژی سے تلاش کل احادیث (40754)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
4. في أمر القادسية وجلولاء
جنگ قادسیہ اور جنگ جلولاء کا بیان
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: Not Found ترقیم الشثری: -- 36007
٣٦٠٠٧ - قال حصين: وكان النعمان بن مقرن على كسكر، قال: فكتب إلى عمر: يا امير المؤمنين إن مثلي ومثل كسر كمثل رجل شاب عند مومسة (تلون) (١) له وتعطر، وإني انشدك بالله لما عزلتني عن كسكر، وبعثتني في جيش من جيوش المسلمين، قال: فكتب إليه: سر إلى الناس بنهاوند فانت عليهم. ⦗٢٥⦘ قال: فسار إليهم فالتقوا، فكان اول قتيل، قال: واخذ سويد بن مقرن الراية ففتح الله لهم واهلك الله المشركين، فلم يقم لهم جماعة بعد يومئذ، قال: وكان اهل (كل) (٢) مصر يسيرون إلى عدوهم (و) (٣) بلادهم. قال حصين: لما هزم المشركون من المدائن لحقهم يحلولاء، ثم رجع وبعث عمار بن ياسر فسار حتى نزل المدائن، قال: واراد ان ينزلها بالناس، فاجتواها الناس وكرهوها. فبلغ عمر ان الناس كرهوها فسال: هل يصلح بها الإبل؟ قالوا: لا؛ لان بها البعوض، قال: فقال عمر: فإن العرب لا تصلح بارض لا يصلح بها الإبل، قال: (فرجعوا) (٤) ، قال: فلقي سعد (عباديا) (٥) ، قال: فقال: انا ادلكم على ارض ارتفعت من البقة وتطاطات من السبخة وتوسطت الريف وطعنت في انف التربة، قال: ارض بين الحيرة والفرات (٦) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب]: (يكون).
(٢) سقط من: [أ، ب، جـ].
(٣) في [ط، هـ]: (في).
(٤) في [هـ]: (فارجعوا).
(٥) في [ب]: (عبادتا).
(٦) منقطع؛ عبيد بن مجشن لم يدرك ذلك.

حضرت حصین فرماتے ہیں کہ حضرت نعمان بن مقرن رضی اللہ عنہ کسکر کے حاکم تھے۔ انہوں نے حضرت عمر رضی اللہ عنہ کو خط لکھا کہ اے امیر المومنین! میری اور کسکر کی مثال اس نوجوان جیسی ہے جو ایک فاحشہ عورت کے پاس ہو اور وہ اس کے لئے بناؤ سنگھار کرتی اور خوشبو لگاتی ہو۔ میں آپ کو اللہ کی قسم دیتا ہوں کہ مجھے کسکر سے معزول کردیں اور مسلمانوں کے کسی لشکر میں بھیج دیں۔ حضرت عمر نے انہیں لکھا کہ نہاوند میں لوگوں کے پاس چلے جاؤ، تم ان کے امیر ہو۔ چنانچہ وہ ان کے پاس گئے اور دشمن سے مقابلہ ہوا تو وہ سب سے پہلے شہید ہوئے۔ حضرت سوید بن مقرن رضی اللہ عنہ نے جھنڈا سنبھالا، پھر اللہ تعالیٰ نے انہیں فتح عطا فرمائی اور مشرکین کو ہلاک کردیا، اور اس دن کے بعد ان کی کوئی جماعت قائم نہ رہ سکی۔ راوی کہتے ہیں کہ ہر شہر والے اپنے دشمنوں اور ان کے علاقوں کی طرف بڑھنے لگے۔ حضرت حصین فرماتے ہیں کہ جب مشرکین مدائن سے شکست کھا کر بھاگے تو وہ جلولاء میں ان تک جا پہنچے، پھر واپس لوٹے اور حضرت عمار بن یاسر رضی اللہ عنہ کو بھیجا۔ وہ چلے یہاں تک کہ مدائن میں ٹھہرے اور لوگوں کو وہاں بسانا چاہا، لیکن لوگوں کو وہاں کی آب و ہوا موافق نہ آئی اور انہوں نے اسے ناپسند کیا۔ حضرت عمر کو معلوم ہوا کہ لوگ اسے ناپسند کرتے ہیں تو انہوں نے پوچھا کہ کیا وہاں اونٹ ٹھیک رہتے ہیں؟ لوگوں نے کہا کہ نہیں، کیونکہ وہاں مچھر ہیں۔ حضرت عمر نے فرمایا کہ عرب ایسی زمین میں ٹھیک نہیں رہتے جس میں اونٹ ٹھیک نہ رہیں۔ چنانچہ وہ لوٹ آئے۔ پھر حضرت سعد رضی اللہ عنہ کی ایک عبادی سے ملاقات ہوئی۔ اس نے کہا کہ میں تمہیں ایسی زمین بتاتا ہوں جو مچھروں سے بلند ہے، شور زدہ زمین سے نیچی ہے، زرعی علاقے کے درمیان ہے اور عمدہ مٹی میں بڑھی ہوئی ہے۔ اس نے کہا کہ وہ حیرہ اور فرات کے درمیان کی زمین ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البعوث والسرايا/حدیث: 36007]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 36007، ترقيم محمد عوامة ---)


Musanif Ibn Abi Shaiba Hadith 36007 in Urdu