🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم محمدعوامہ سے تلاش کل احادیث (39098)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم سعد الشژی سے تلاش کل احادیث (40754)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
4. في أمر القادسية وجلولاء
جنگ قادسیہ اور جنگ جلولاء کا بیان
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 34448 ترقیم الشثری: -- 36019
٣٦٠١٩ - حدثنا الفضل بن دكين قال: ثنا حنش بن الحارث قال: سمعت ابي يذكر قال: قدمنا من اليمن، نزلنا المدينة فخرج علينا عمر فطاف في النخع ⦗٢٩⦘ ونظر إليهم فقال: يا معشر النخع إني ارى (الشرف) (١) فيكم متربعا، فعليكم بالعراق وجموع فارس، فقلنا: يا امير المؤمنين لا بل الشام نريد الهجرة إليها، قال: لا بل العراق، فإني قد رضيتها لكم، قال: حتى قال بعضنا: يا امير المؤمنين لا إكراه في الدين، قال: (فلا) (٢) إكراه في الدين، عليكم بالعراق، قال: فيها جموع العجم، ونحن الفان وخمسمائة، قال: فاتينا القادسية فقتل من النخع واحد، وكذا وكذا رجلا من سائر الناس ثمانون (٣) ، فقال عمر: ما شان النخع، اصيبوا من بين سائر الناس، افر الناس عنهم؛ قالوا: لا بل ولو اعظم الامر (وحدهم) (٤) (٥) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) أي: بالغ الشرف، وفي [أ، ب]: (السرور).
(٢) في [س]: (بل).
(٣) في [أ، ب]: زيادة (قال).
(٤) في [جـ]: (وسدهم).
(٥) مجهول؛ لجهالة والد حنش.

حضرت حارث فرماتے ہیں کہ جب ہم یمن سے واپس آئے اور مدینہ منور ہ ٹھہرے تو حضرت عمر رضی اللہ عنہ ہمارے پاس تشریف لائے۔ آپ نے قبیلہ نخع والوں میں ایک چکر لگایا اور ان سے فرمایا کہ اے نخع والو! میں تم میں عزت کو اترتے ہوئے دیکھ رہا ہوں۔ تم عراق اور فارس کے لشکروں کی طرف چلے جاؤ۔ انہوں نے کہا کہ اے امیر المومنین! ہم تو شام کی طرف ہجرت کرنا چاہتے ہیں۔ حضرت عمر نے فرمایا کہ نہیں عراق ٹھیک ہے۔ میں تمہارے لئے عراق سے راضی ہوں۔ ہم میں سے بعض نے کہا کہ اے امیر المومنین! دین میں زبردستی نہیں ہے۔ حضرت عمر نے فرمایا کہ دین میں زبردستی نہیں ہے تمہارے لئے عراق ٹھیک ہے۔ اس میں عجم کی جماعتیں ہیں اور ہم صرف اڑھائی ہزار ہیں۔ پھر ہم قادسیہ آئے اور نخعی لوگوں میں سے ایک اور اتنے اتنے آدمی شہید ہوئے جبکہ باقی تمام لوگوں میں سے اسی افراد مارے گئے۔ حضرت عمر کو معلوم ہوا تو آپ نے فرمایا نخعی لوگوں کا کیا معاملہ ہے کہ باقی لوگوں کی نسبت انہی کو یہ نقصان پہنچا، کیا لوگ انہیں چھوڑ کر بھاگ گئے تھے؟ لوگوں نے بتایا نہیں بلکہ انہوں نے تنہا اس معاملے کا سب سے بڑا بوجھ اٹھایا تھا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البعوث والسرايا/حدیث: 36019]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 36019، ترقيم محمد عوامة 34448)


Musanif Ibn Abi Shaiba Hadith 36019 in Urdu