الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
5. في توجيه النعمان بن مقرن إلى نهاوند
سیدنا نعمان بن مقرن کی نہاوند کی جانب روانگی کا بیان
ترقیم عوامۃ: Not Found ترقیم الشثری: -- 36057
٣٦٠٥٧ - (قال حماد) (١) قال علي بن زيد: فحدثنا ابو عثمان قال: ذهبت بالبشارة إلى عمر فقال: ما فعل النعمان؟ قلت: قتل، قال: ما فعل فلان؟ قلت: قتل، قال: ما فعل فلان؟ قلت: قتل، فاسترجع، قلت: وآخرون لا نعلمهم، قال: لا (نعلمهم) (٢) لكن الله يعلمهم (٣) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [أ، ب، جـ].
(٢) في [أ، ب]: (تعلمهم).
(٣) ضعيف؛ لضعف علي بن زيد.
حضرت ابو عثمان فرماتے ہیں کہ میں فتح کی خوشخبری لے کر حضرت عمر رضی اللہ عنہ کے پاس گیا۔ آپ نے پوچھا کہ نعمان کا کیا بنا؟ میں نے کہا کہ وہ قتل ہوگئے۔ آپ نے پوچھا کہ فلاں کا کیا بنا؟ میں نے کہا کہ وہ قتل ہوگیا۔ آپ نے پوچھا کہ فلاں کا کیا بنا؟ میں نے کہا کہ وہ قتل ہوگیا۔ اس پر آپ نے إنا للہ وإنا إلیہ راجعون پڑھا۔ میں نے کہا کہ کچھ اور لوگ بھی ہیں جنہیں ہم نہیں جانتے۔ آپ نے فرمایا کہ ہم انہیں نہیں جانتے لیکن اللہ انہیں جانتا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البعوث والسرايا/حدیث: 36057]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 36057، ترقيم محمد عوامة ---)
Musanif Ibn Abi Shaiba Hadith 36057 in Urdu