🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم محمدعوامہ سے تلاش کل احادیث (39098)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم سعد الشژی سے تلاش کل احادیث (40754)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
9. ما حفظت في اليرموك
جنگ یرموک کی کچھ باتیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 34531 ترقیم الشثری: -- 36106
٣٦١٠٦ - حدثنا ابو اسامة عن الاعمش عن ابي إسحاق قال: لما اسلم عكرمة ابن ابي جهل اتى النبي ﷺ فقال: يا رسول الله، والله لا اترك مقاما قمته لاصد به عن سبيل الله إلا قمت (مثله) (١) في سبيل الله، (ولا اترك نفقة انفقتها لاصد بها عن سبيل الله إلا انفقت مثلها في سبيل الله) (٢) ، فلما كان يوم اليرموك نزل فترجل فقاتل قتالا شديدا فقتل، فوجد به بضع وسبعون من بين طعنة وضربة ورمية (٣) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب، جـ]: (مثلها).
(٢) سقط ما بين القوسين في: [ب، جـ].
(٣) مرسل؛ أبو إسحاق ليس صحابيًا.

حضرت ابو اسحاق فرماتے ہیں کہ جب عکرمہ بن ابوجہل نے اسلام قبول کیا اور حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے اور عرض کیا کہ اے اللہ کے رسول! میں نے اللہ کے راستے سے روکنے کے لئے جو طریقہ کار اختیار کیا تھا میں وہ ہر طریقہ اللہ کے راستے میں اختیار کروں گا اور جتنا مال میں نے اللہ کے راستے سے روکنے کے لئے خرچ کیا تھا اتنا ہی مال میں اللہ کے راستے میں خرچ کروں گا۔ جنگ یرموک میں حضرت عکرمہ رضی اللہ عنہ سواری سے اتر کر پیدل لڑے اور زبردست لڑائی کی، پھر وہ شہید ہوگئے اور ان کے جسم پر نیزوں، تلواروں اور تیروں کے ستر سے زیادہ نشانات تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البعوث والسرايا/حدیث: 36106]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 36106، ترقيم محمد عوامة 34531)


Musanif Ibn Abi Shaiba Hadith 36106 in Urdu