🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم محمدعوامہ سے تلاش کل احادیث (39098)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم سعد الشژی سے تلاش کل احادیث (40754)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
10. في توجيه عمر إلى الشام
سیدنا عمررضی اللہ عنہ کے زمانے میں شام کی طرف لشکر کی روانگی
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 34539 ترقیم الشثری: -- 36114
٣٦١١٤ - حدثنا ابو معاوية عن الاعمش عن قيس بن مسلم عن طارق بن شهاب قال: لما قدم عمر الشام اتته الجنود وعليه إزار وخفان وعمامة واخذ براس بعيره يخوض الماء، فقالوا له: يا امير المؤمنين، تلقاك الجنود وبطارقة الشام وانت على هذا الحال، قال: فقال عمر: إنا قوم اعزنا الله بالإسلام، فلن نلتمس العز بغيره (١) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) صحيح.
حضرت طارق بن شہاب فرماتے ہیں کہ جب حضرت عمر شام آئے تو آپ کے پاس بہت سے لشکر آئے، حضرت عمر کے جسم پر ازار، موزے اور عمامہ تھا، آپ نے اپنے اونٹ کو پکڑ رکھا تھا اور پانی میں سے گزر رہے تھے۔ لوگوں نے کہا کہ اے امیر المومنین! آپ کے پاس بہت سے لوگ اور شام کے حکمران آرہے ہیں اور آپ اس حال میں ہیں۔ حضرت عمر نے فرمایا کہ ہم وہ لوگ ہیں جنہیں اللہ تعالیٰ نے اسلام کے ذریعے عزت عطا فرمائی ہے، ہم اسلام کے علاوہ کسی چیز میں عزت تلاش نہیں کریں گے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البعوث والسرايا/حدیث: 36114]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 36114، ترقيم محمد عوامة 34539)


Musanif Ibn Abi Shaiba Hadith 36114 in Urdu