🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم محمدعوامہ سے تلاش کل احادیث (39098)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم سعد الشژی سے تلاش کل احادیث (40754)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
2. ما ذكر فيما أعد لأهل النار وشدته
جہنمیوں کیلئے اﷲ نے جو عذاب تیار کیا ہے اس کی شدت کا بیان
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 35320 ترقیم الشثری: -- 36894
٣٦٨٩٤ - حدثنا عبد الله بن نمير (قال) (١) : حدثنا فضيل بن غزوان عن محمد الراسبي عن بشر بن عاصم قال: كتب عمر بن الخطاب (عهد بشر) (٢) بن عاصم فقال: لا حاجة لي فيه إني سمعت رسول الله ﷺ يقول:"إن الولاة (يجاء) (٣) بهم يوم القيامة (فيوقفون) (٤) على جسر جهنم، فمن كان مطواعا لله تناوله الله بيمينه حتى ينجيه، ومن كان عاصيا لله (انحرف) (٥) به الجسر إلى واد من نار يلتهب التهابا"، قال: فارسل عمر إلى سلمان وابي ذر فقال لابي ذر: انت سمعت هذا الحديث من رسول الله ﷺ؟ قال: نعم والله، وبعد الوادي واد آخر من نار، قال: وسال سلمان فلم يخبر بشيء، فقال عمر: من ياخذها بما فيها؟ فقال: ابو ذر: من ⦗٢٠١⦘ سلب الله (انفه) (٦) وعينيه و (اضرع) (٧) خده إلى الارض (٨) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [أ].
(٢) في [هـ]: (عهد البشر)، وفي [س، ط]: (عهدًا لبشر).
(٣) في [أ]: (تجاء).
(٤) في [أ، ب، هـ]: (فيقفون).
(٥) في [س]: (انحرق).
(٦) سقط من: [جـ].
(٧) في [هـ]: (أصرع).
(٨) مجهول؛ لجهالة محمد الراسبي، وذكر ابن عبد البر في الاستيعاب ١/ ١٧٢: "أنه محمد بن سليم لكن طبقته مغايرة لطبقة هذا"، وقال ابن حجر في الإصابة ١/ ٢٩٨: "ومحمد هذا ذكر ابن عبد البر أنه اب سليم الراسبي، فإن كان كما قال فالإسناد منقطع؛ لأن لم يدرك بشر بن عاصم"، والخبر أخرجه أبو نعيم في معرفة الصحابة (١١٧٥)، وأحمد بن منيع كما في المطالب العالية (٢٠٩٩)، ورواه بنحوه ابن أبي عاصم في الآحاد (١٥٩١)، والطبراني (١٢١٩).

حضرت محمد راسبی فرماتے ہیں کہ حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے حضرت بشر بن عاصم کی گورنری کا پروانہ لکھا تو حضرت بشر نے کہا کہ مجھے اس کی کوئی ضرورت نہیں۔ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا ہے کہ حکمرانوں کو قیامت کے دن لایا جائے گا اور جہنم کے پل پر کھڑا کیا جائے گا۔ جو اللہ کا فرماں بردار ہوگا اللہ تعالیٰ اسے اپنے دائیں ہاتھ سے تھام کر نجات عطا کرے گا اور جو اللہ کا نافرمان ہوگا پل اسے لے کر آگ کی ایک وادی میں جا گرے گا جو خوب بھڑک رہی ہوگی۔ حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے حضرت سلمان رضی اللہ عنہ اور حضرت ابوذر رضی اللہ عنہ کو بلا بھیجا اور حضرت ابوذر سے پوچھا کہ کیا آپ نے یہ حدیث رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے سنی ہے؟ انہوں نے کہا کہ ہاں اللہ کی قسم! اور اس وادی کے بعد آگ کی ایک اور وادی بھی ہے۔ پھر حضرت سلمان سے پوچھا تو انہوں نے کچھ نہ بتایا۔ حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے پوچھا کہ پھر کون اس (گورنری) کو اس کی ذمہ داریوں سمیت لے گا؟ حضرت ابوذر نے فرمایا کہ وہ شخص جس کی ناک اور آنکھیں اللہ نے سلب کرلی ہوں اور اس کے رخسار کو زمین پر پست کردیا ہو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجنة/حدیث: 36894]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 36894، ترقيم محمد عوامة 35320)


Musanif Ibn Abi Shaiba Hadith 36894 in Urdu