🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم محمدعوامہ سے تلاش کل احادیث (39098)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم سعد الشژی سے تلاش کل احادیث (40754)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
8. كلام عمر بن الخطاب ﵁
سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کا کلام
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 35635 ترقیم الشثری: -- 37213
٣٧٢١٣ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا ابو خالد الاحمر عن داود عن عامر عن ابن عباس قال: دخلت على عمر حين طعن فقلت: ابشر بالجنة يا امير المؤمنين اسلمت حين كفر الناس وجاهدت مع رسول الله حين خذله الناس، وقبض رسول ⦗٣٢٠⦘ الله (١) وهو عنك راض، ولم يختلف في خلافتك اثنان، وقتلت شهيدا، فقال: اعد علي، فاعدت عليه فقال: والذي لا إله غيره، لو ان لي ما على الارض من صفراء وبيضاء (لافتديت) (٢) به من هول المطلع (٣) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ب، جـ]: زيادة ﷺ.
(٢) في [س]: (لأقتدين).
(٣) حسن؛ أبو خالد سليمان بن حيان صدوق، وداود هو ابن أبي هند، وعامر هو الشعبي، أخرجه ابن حبان (٦٨٩١)، والحاكم ٣/ ٩٧، وابن عساكر ٤٤/ ٤٢٨.

حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ جب حضرت عمر رضی اللہ عنہ پر حملہ ہوا میں ان کے پاس گیا اور میں نے کہا: اے امیر المومنین! آپ کو جنت کی بشارت ہو۔ جب دیگر لوگوں نے کفر کیا تب آپ رضی اللہ عنہ نے اسلام قبول کیا۔ جب دیگر لوگ جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو بے یار و مددگار چھوڑ رہے تھے تب آپ رضی اللہ عنہ نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ جہاد کیا۔ اور جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی موت اس حال میں آئی کہ آپ تم سے راضی تھے۔ اور آپ کی خلافت میں کوئی دو آدمی اختلاف کرنے والے نہیں ہیں اور آپ شہید ہو کر مر رہے ہیں۔ حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے فرمایا: مجھے یہ بات دوبارہ کہو۔ چناچہ میں نے یہ بات آپ کو دوبارہ کہی تو آپ رضی اللہ عنہ نے فرمایا: قسم اس ذات کی جس کے سوا کوئی معبود نہیں ہے۔ اگر میرے پاس زمین پر موجود چیزوں کے برابر سونا چاندی ہوتا تو میں اس کے ذریعہ قیامت کی ہولناکی سے جان چھڑا لیتا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 37213]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 37213، ترقيم محمد عوامة 35635)


Musanif Ibn Abi Shaiba Hadith 37213 in Urdu