🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم محمدعوامہ سے تلاش کل احادیث (39098)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم سعد الشژی سے تلاش کل احادیث (40754)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
18. كلام أبي ذر ﵁
سیدنا ابوذر رضی اللہ عنہ کا کلام
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 35832 ترقیم الشثری: -- 37414
٣٧٤١٤ - حدثنا ابو معاوية عن موسى بن عبيدة عن عبد الله بن (خراش) (١) قال: رايت ابا ذر بالربذة وعنده امراة له سحماء او شحباء، (قال) (٢) وهو في (مظلة) (٣) سوداء قال: فقيل (له: يا) (٤) ابا ذر لو اتخذت امراة هي ارفع من هذه، قال: فقال: إني والله لان اتخذ امراة تضعني احب إلي من ان اتخذ امراة ترفعني، قالوا: يا ابا ذر إنك (امرؤ) (٥) ما (يكاد) (٦) يبقى لك ولد، (قال) (٧) : فقال: وإنا نحمد الله الذي ياخذهم منا في دار الفناء، و (يدخرهم) (٨) لنا في دار البقاء، قال: وكان يجلس على قطعة المسح والجوالق، قال: فقالوا: يا ابا ذر لو اتخذت بساطا هو الين من بساطك هذا، قال: فقال: اللهم غفرا، خذ ما (اوتيت) (٩) ، إنما خلقنا لدار لها نعمل وإليها نرجع (١٠) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ع]: (خدلس)
(٢) سقط من: [ع].
(٣) في [أ، ب، س]: (مظلمة).
(٤) سقط من [أ، ب، جـ].
(٥) في [أ، ب]: (مرزًا)، وفي [س]: (مرزؤٌ).
(٦) في [أ، ب]: (تكاد)
(٧) في [أ، ب]: (قال: فقال).
(٨) في [أ، ب، هـ]: (يدخر).
(٩) في [ع]: (أحويت).
(١٠) ضعيف؛ لضعف موسى بن عبيدة، أخرجه ابن سعد ٤/ ٢٣٦، وأبو نعيم في الحلية ١/ ١٦٠، (١٦٢٩)، وابن عساكر ٦٦/ ٢٠٥.

حضرت عبداللہ بن خراش سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ میں نے حضرت ابوذر رضی اللہ عنہ کو مقام ربذہ میں دیکھا ان کے ساتھ ایک سحماء یا شحباء عورت تھی۔ راوی کہتے ہیں حضرت ابوذر رضی اللہ عنہایک سیاہ سائبان میں تھے۔ راوی کہتے ہیں۔ حضرت ابوذر رضی اللہ عنہ سے کہا گیا۔ اگر آپ اس عورت سے بلند عورت رکھتے۔ راوی کہتے ہیں۔ انہوں نے کہا: خدا کی قسم! میں کوئی ایسی عورت رکھوں جو مجھے نیچا رکھے یہ بات مجھے اس سے زیادہ محبوب ہے کہ میں ایسی عورت رکھوں جو مجھے بلند کرے۔ لوگوں نے کہا: اے ابوذر رضی اللہ عنہ! آپ اولاد کی طرف سے غم زدہ ہیں۔ آپ کا کوئی بچہ باقی نہیں رہتا۔ راوی کہتے ہیں اس پر آپ نے فرمایا: ہم اس اللہ کی حمد وثنا بیان کرتے ہیں جو ہم سے دارالفناء میں بچے لیتا ہے اور ان کو ہمارے لیے دارالبقاء میں ذخیرہ کرلیتا ہے۔ راوی کہتے ہیں حضرت ابوذر رضی اللہ عنہ ٹاٹ اور بالوں سے بنے بچھونے پر بیٹھتے تھے۔ لوگوں نے ان سے کہا: اے ابوذر رضی اللہ عنہ! اگر آپ کوئی ایسا بچھونا بنا لیتے جو آپ کے اس بچھونے سے نرم ہوتا؟ اس پر انہوں نے فرمایا: اللَّہُمَّ غُفْرًا ”اے اللہ! مغفرت عطا فرما۔“ جو تمہیں دیا گیا ہے وہ لے لو۔ کیونکہ ہم تو اس گھر کے لیے عامل پیدا کیے گئے ہیں اور اسی کی طرف ہمیں لوٹنا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 37414]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 37414، ترقيم محمد عوامة 35832)


Musanif Ibn Abi Shaiba Hadith 37414 in Urdu