الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
62. كلام الحسن البصري
حضرت حسن بصری کا کلام
ترقیم عوامۃ: 36471 ترقیم الشثری: -- 38058
٣٨٠٥٨ - حدثنا ابن علية عن ايوب عن (الحسن) (١) انه تلا: ﴿ (واسالهم) (٢) عن ⦗٥٦٦⦘ القرية التي كانت حاضرة البحر إذ يعدون في السبت إذ تاتيهم حيتانهم يوم سبتهم شرعا﴾ [الاعراف: ١٦٣] الآية، قال: كان حوت حرمه الله (عليهم) (٣) في يوم، (واحله) (٤) لهم في سوى ذلك، (فكان) (٥) ياتيهم في اليوم الذي حرم عليهم كانه المخاض، ما يمتنع من احد، فجعلوا يهمون ويمسكون حتى اخذوه، فاكلوا -والله- بها اوخم اكلة اكلها قوم (قط) (٦) ابقى خزيا في الدنيا واشد عقوبة في الآخرة، وايم الله للمؤمن اعظم حرمة عند الله من حوت ولكن الله جعل موعد قوم الساعة والساعة ادهى وامر.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ع]: (الحسين).
(٢) في [جـ]: (وسلهم).
(٣) سقط من: [هـ].
(٤) في [أ، ب]: (راحة)، وفي [جـ]: (راحلهم)، وفي [س]: (راحاته).
(٥) في [أ، ب، جـ، س، ع]: (كان).
(٦) في [أ، ط، هـ]: (لوط).
حسن کے بارے میں روایت ہے کہ انہوں نے { وَاسْأَلْہُمْ عَنِ الْقَرْیَۃِ الَّتِی کَانَتْ حَاضِرَۃَ الْبَحْرِ إذْ یَعْدُونَ فِی السَّبْتِ إذْ تَأْتِیہِمْ حِیتَانُہُمْ یَوْمَ سَبْتِہِمْ شُرَّعًا } پوری آیت تلاوت کی۔ تو فرمایا: یہ ایک مچھلی تھی جس کو اللہ تعالیٰ نے ایک دن ان پر حرام کیا تھا اور اس کے علاوہ بقیہ دنوں میں اس کو لوگوں کے لیے حلال کیا تھا۔ پس یہ مچھلی ان کے پاس اس دن حاملہ اونٹنی کی طرح کی آجاتی تھیں۔ جو کسی سے نہیں رکتی تھی۔ چناچہ ان لوگوں نے ارادہ کیا اور (اس کو) روکنا شروع کیا۔ یہاں تک کہ وہ اس کو پکڑ لیتے اور پھر کھالیتے۔ خدا کی قسم! اس کھانے سے زیادہ وبال والا کوئی کھانا نہیں ہے جو لوگوں نے کبھی کھایا ہو۔ اس نے دنیا میں سب سے دیرپا رسوائی اور آخرت میں شدید ترین عذاب کو چھوڑ دیا۔ اور خدا کی قسم! مومن تو خدا کے ہاں مچھلی سے زیادہ حرمت رکھتا ہے۔ لیکن اللہ تعالیٰ نے لوگوں کے لیے قیامت کے دن کا وعدہ کر رکھا ہے اور قیامت زیادہ وحشت ناک اور زیادہ تلخ ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 38058]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 38058، ترقيم محمد عوامة 36471)
Musanif Ibn Abi Shaiba Hadith 38058 in Urdu