🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم محمدعوامہ سے تلاش کل احادیث (39098)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم سعد الشژی سے تلاش کل احادیث (40754)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
76. (باب أول ما فعل ومن فعله)
سب سے پہلے کون سا عمل کس نے کیا؟
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 37029 ترقیم الشثری: -- 38625
٣٨٦٢٥ - حدثنا يحيى بن يعلى الاسلمي عن عبد الله بن المؤمل عن ابي الزبير عن جابر قال: كان اول إسلام عمر، قال: قال عمر: (١) ضرب اختي المخاض، قال: فاخرجت من البيت، (فدخلت) (٢) (٣) في استار الكعبة في ليلة قارة، قال: فجاء النبي ﷺ فدخل الحجر وعليه نعلاه، قال: فصلى ما شاء الله ثم انصرف، فسمعت شيئا لم اسمع مثله، فخرجت فاتبعته فقال:"من هذا؟" فقلت: عمر، قال:"يا عمر ما تدعني ليلا و (لا) (٤) نهارا" قال: فخشيت ان يدعو علي، فقلت: اشهد ان لا إله إلا الله، وانك رسول الله، فقال:"يا عمر استره"، قال: فقلت: والذي ⦗١٥٧⦘ بعثك بالحق (لاعلننه كما اعلنت الشرك) (٥) (٦) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [هـ]: زيادة (قا).
(٢) في [س]: (فدخل).
(٣) في [س]: زيادة (يعني أنا).
(٤) سقط من: [س].
(٥) في [أ، ب]: (لأعلنته كما أعلنته الشرك)، وفي [س]: (أعلنته كما أعلنت الشرك).
(٦) ضعيف؛ لحال يحيى بن يعلى وعبد اللَّه بن المؤمل، أخرجه أبو نعيم ١/ ٣٩، وابن عساكر ٤٤/ ٢٩.

حضرت جابر فرماتے ہیں کہ حضرت عمر کے اسلام کی ابتدا کا واقعہ یہ ہوا کہ وہ فرماتے ہیں کہ ایک رات میری بہن کو درد زہ ہوا تو مجھے گھر سے نکال دیا گیا۔ میں ایک ٹھنڈی رات میں خانہ کعبہ کے پردوں میں داخل ہوگیا۔ اتنے میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم تشریف لائے اور آپ جوتوں کے ساتھ حطیم میں داخل ہوئے اور جتنا اللہ نے چاہا اتنی نماز پڑھی پھر واپس جانے لگے۔ پھر میں نے ایک ایسی چیز سنی جو پہلے نہ سنی تھی۔ میں باہر نکلا اور آپ کے پیچھے چل پڑا۔ حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کون ہے؟ میں نے کہا کہ عمر ہوں۔ آپ نے فرمایا کہ اے عمر! کیا بات ہے کہ تم ہمیں نہ دن میں چھوڑتے ہو نہ رات میں۔ مجھے اندیشہ ہوا کہ حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میرے خلاف بددعا نہ کردیں۔ لہٰذا میں نے کہا کہ میں گواہی دیتا ہوں کہ اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں اور آپ اللہ کے رسول ہیں۔ آپ نے فرمایا اے عمر اس بات کو خفیہ رکھو۔ میں نے کہا کہ اس ذات کی قسم جس نے آپ کو حق کے ساتھ بھیجا ہے جس طرح میں نے شرک کا اعلان کیا تھا میں ایمان کا بھی اعلان کروں گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأوائل/حدیث: 38625]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 38625، ترقيم محمد عوامة 37029)


Musanif Ibn Abi Shaiba Hadith 38625 in Urdu